aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "وابستہ"
دل بھی پاگل ہے کہ اس شخص سے وابستہ ہےجو کسی اور کا ہونے دے نہ اپنا رکھے
ان آنکھوں کی مستی کے مستانے ہزاروں ہیںان آنکھوں سے وابستہ افسانے ہزاروں ہیں
اے آہ میری خاطر وابستہ کے سوادنیا میں کوئی عقدۂ مشکل نہیں رہا
تمہاری انجمن سے اٹھ کے دیوانے کہاں جاتےجو وابستہ ہوئے تم سے وہ افسانے کہاں جاتے
وگرنہ فصل گل کی قدر کیا تھیبڑی حکمت ہے وابستہ خزاں سے
خو ہے از بس کہ عاشقی دل کیغم سے وابستہ ہے خوشی دل کی
تو بھی اس شہر کا باسی ہے تو دل سے لگ جاتجھ سے وابستہ ہے اک یاد پرانی میری
نیند لاتا ہوا پھر آنکھ کو دکھ دیتا ہواتجربے دونوں ہیں وابستہ ترے ہات کے ساتھ
دو گھڑی آؤ مل آئیں کسی غالبؔ سے قتیلؔحضرت ذوقؔ تو وابستہ ہیں دربار کے ساتھ
پڑا رہ اے دل وابستہ بیتابی سے کیا حاصلمگر پھر تاب زلف پرشکن کی آزمائش ہے
وابستہ ہے ہمیں سے گر جبر ہے و گر قدرمجبور ہیں تو ہم ہیں مختار ہیں تو ہم ہیں
مرکز شہر میں رہنے پہ مصر تھی خلقتاور میں وابستہ ترے دل کے مضافات سے تھا
ہے کشاد خاطر وابستہ در رہن سخنتھا طلسم قفل ابجد خانۂ مکتب مجھے
کیا نامے میں لکھوں دل وابستہ کا احوالمعلوم ہے پہلے ہی کہ وہ وا نہ کریں گے
طبع کی واشد نے رنگ یک گلستاں گل کیا یہ دل وابستہ گویا بیضۂ طاؤس تھا
وصال و ہجر سے وابستہ تہمتیں بھی گئیںوہ فاصلے بھی گئے اب وہ قربتیں بھی گئیں
اس کے تو نام سے وابستہ ہے کلیوں کا گدازآنسوؤ تم سے تو پتھر بھی پگھل جاتے رہے
یہ بھی سچ ہے کہ نہیں ہے کوئی رشتہ تجھ سےجتنی امیدیں ہیں وابستہ ہیں تنہا تجھ سے
تم سے وابستہ ہے میری موت میری زندگیجسم سے اپنے کبھی سایہ جدا ہوتا نہیں
صد نالۂ جانکاہ ہیں وابستہ چمن سےکوئی بال شکستہ پس دیوار نہ ہووے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books