aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "پیاسا"
ہر کوئی دل کی ہتھیلی پہ ہے صحرا رکھےکس کو سیراب کرے وہ کسے پیاسا رکھے
اک تو ہم کو ادب آداب نے پیاسا رکھااس پہ محفل میں صراحی نے بھی گردش نہیں کی
اپنی لہر ہے اپنا روگدریا ہوں اور پیاسا ہوں
میرا تالو تر کر دوسچ مچ پیاسا لگتا ہوں
سنا ہے رات بھر برسا ہے بادلمگر وہ شہر جو پیاسا رہا ہے
ہائے وہ اس کا موج خیز بدنمیں تو پیاسا رہا لب جو بھی
وہ سمجھتا تھا اسے پا کر ہی میں رہ جاؤں گااس کو میری پیاس کی شدت کا اندازہ نہیں
کوئی پیاسا بھی کبھی اس کی طرف رخ نہ کرےکسی دریا کو اگر پیاس بجھانی آئے
دریا نے بھی ترسایا ہے پیاسوں کودریا کو بھی پیاسا کر کے دیکھا جائے
پہلی بارش بھیجنے والےمیں ترے درشن کا پیاسا تھا
سب کی کہانی ایک طرف ہے میرا قصہ ایک طرفایک طرف سیراب ہیں سارے اور میں پیاسا ایک طرف
دور سے ہی بس دریا دریا لگتا ہےڈوب کے دیکھو کتنا پیاسا لگتا ہے
بارہا خواب میں پا کر مجھے پیاسا محسنؔاس کی زلفوں نے کیا رقص گھٹاؤں جیسا
میں پیاسا ہوں خالی کنواں ہے تو کیاصراحی لیے اک پری بھیج دے
یہ ایک ابر کا ٹکڑا کہاں کہاں برسےتمام دشت ہی پیاسا دکھائی دیتا ہے
وہ جو پیاسا لگتا تھا سیلاب زدہ تھاپانی پانی کہتے کہتے ڈوب گیا ہے
تو کہ دریا ہے مگر میری طرح پیاسا ہےمیں تیرے پاس چلا آؤں گا بادل کی طرح
خود غرض بنا دیتی ہے شدت کی طلب بھیپیاسے کو کوئی دوسرا پیاسا نہیں لگتا
دریائے فرات ہے یہ دنیاپیاسا ہی پلٹ کے جا رہا ہوں
ساحل تمام اشک ندامت سے اٹ گیادریا سے کوئی شخص تو پیاسا پلٹ گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books