aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "अहल-ए-ग़म"
کتنے ہی غم شناس ملے اہل غم ملےلیکن جو باوفا تھے وہی لوگ کم ملے
ہم اہل غم بھی رکھتے ہیں جادو بیانیاںیہ اور بات ہے کہ سنیں لن ترانیاں
اہل غم آؤ ذرا سیر گلستاں کر لیںگر خزاں ہے تو چلو شغل بہاراں کر لیں
اہل غم سے عشرت عالم کا ساماں ہو گیاجب زمیں کی داغ ابھر آئے گلستاں ہو گیا
لٹ گئے اہل غم جل گئے آشیاں برق کا تلملانا غضب ہو گیاجن کے آنے کی مانگی تھی برسوں دعا ان بہاروں کا آنا غضب ہو گیا
چراغ ہستیٔ غم جل رہا ہےابھی تک روشنی مدھم نہیں ہے
کسی کے بھول جانے سے محبت کم نہیں ہوتیمحبت غم تو دیتی ہے شریک غم نہیں ہوتی
جس خاک پا کی کھوج میں تو تھک گیا ہے غمؔملنا ہے ایک دن اسی گرد و غبار میں
مقدر کو ترے منظور کچھ غمؔ ہے تو یہ ہی ہےکہ تجھ سا اس زمانے میں کوئی بیدل نہیں ملتا
ارے غمؔ لغزش سوز جگر کا کیف کیا کہئےزباں مجبور ہو جاتی ہے جب دل میں اترتی ہے
سوز غم اہل محبت کو خدا بخشے ہےیہ وہ مرہم ہے جو زخموں کو شفا بخشے ہے
شام غم کی سحر نہیں ہوتییا ہمیں کو خبر نہیں ہوتی
مزاج اہل دل کی امتیازی شان تو دیکھوجو دشمن جان و دل کا ہے اسی سے پیار ہو جائے
اور ہی ڈھنگ سے تنظیم گلستاں ہوتیدور اندیش اگر اہل گلستاں ہوتے
عشق وہ عشق ہے جو جذب و اثر تک پہنچےحسن وہ حسن ہے جو اہل نظر تک پہنچے
خاک چھانی جہان کی کیا کیاکوئی اہل نظر نہیں دیکھا
شب غم کی حزیں تنہائیوں میںسکون دل کوئی لائے کہاں سے
ضبط غم شیوۂ محبت ہےکیوں جفا کا گلہ کرے کوئی
آنکھوں سے اشک بن کے ٹپکتا ہے ایک روزوہ سوز غم جو قلب حزیں میں نہاں رہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books