aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "कू-ए-सनम"
آوارگان صحرا کوئے صنم نہ ڈھونڈیںجلووں کی وہ بہاریں زلفوں کے خم نہ ڈھونڈیں
رستے میں کون کون ملا کچھ خبر نہیںکوئے صنم سے مرحلۂ دار تک گئے
شوق طوف حرم کوئے صنم کا دن راتصورت نقش قدم ٹھوکریں کھلواتا ہے
کعبۂ کوئے صنم میں اے سراجؔاشک میرا آب زمزم ہووے گا
اپنا کعبہ ہے کوچۂ جاناںہم سے کوئے صنم کی بات کرو
اول تو نہ قاصد کو رہے کوئے صنم یادپہنچے تو فراموش ہو پیغام ہمارا
کوئے صنم سے ہم کو سروکار ہے فقطواعظ تری بہشت کو اپنا سلام ہے
ہماری جستجو پر بد گمانی ہے یہاں سب کویہی کوچہ ہمیں کوئے صنم محسوس ہوتا ہے
زاہد میں آج تک نہ حرم تک گیا مگرکوئے صنم میں روز ہی کرنے کو حج گیا
واعظ کبھی ہلا نہیں کوئے صنم سے میںکیا جانوں کیا ہے مرتبہ عرش عظیم کا
جنت کا تذکرہ کبھی کوئے صنم کی باتدونوں جہاں کا لطف ہے جام شراب میں
کیا ترے ہاتھ آ گیا کب کا تجھے غبار تھاکوئے صنم سے کیوں صبا خاک مری اڑا چلی
قیس دیوانہ نہیں تھا تو گیا کیوں سوئے دشتہوتے ہیں کوئے صنم کے در و دیوار عزیز
باغ جنت کو یوں ہی خواب عدم دکھلائے گاجس طرح کوئے صنم مجھ کو دکھا لاتی ہے نیند
جب دل کو تعلق نہ رہا کوئے صنم سےیہ کشمکش ترک و طلب کس کے لیے ہے
بے حرص و ہوا بے خوف و خطر اس ہاتھ پہ سر اس کف پہ جگریوں کوئے صنم میں وقت سفر نظارۂ بام ناز کیا
دل میں خیال منزل دار و رسن لئے ہوئےآج کوئی گزر گیا کوئے صنم سے دور دور
چل دیے اٹھ کے سوئے شہر وفا کوئے حبیبپوچھ لینا تھا کسی خاک بسر سے پہلے
نصب کریں محراب تمنا دیدہ و دل کو فرش کریںسنتے ہیں وہ کوئے وفا میں آج کریں گے نزول میاں
اس کو مدت ہوئی صبر کرتے ہوئے آج کوئے وفا سے گزرتے ہوئےپوچھ کر اس گدا کا ٹھکانا سجن اپنے انشاؔ کو بھی دیکھ آنا سجن
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books