aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "बातिल"
جب سب کے لب سل جائیں گے ہاتھوں سے قلم چھن جائیں گےباطل سے لوہا لینے کا اعلان کریں گی زنجیریں
میں جبھی تک تھا کہ تیری جلوہ پیرائی نہ تھیجو نمود حق سے مٹ جاتا ہے وہ باطل ہوں میں
مٹ گئے دل سے نقش باطل سبنقشہ اپنا جما دیا تو نے
ہو نقش اگر باطل تکرار سے کیا حاصلکیا تجھ کو خوش آتی ہے آدم کی یہ ارزانی
زندگی کاوش باطل ہے مرا ساتھ نہ چھوڑتو ہی اک عمر کا حاصل ہے مرا ساتھ نہ چھوڑ
اک ایسی شان پیدا کر کہ باطل تھرتھرا اٹھےنظر تلوار بن جائے نفس جھنکار ہو جائے
ہر دم یہ سوچ ہے مرے جینے سے فائدہجب مقصد حیات ہے باطل ترے بغیر
اس تصویر کا آب و رنگ نہیں بدلاجانے کب یہ دل کا نقش بھی باطل ہو
غرور حسن کو باطل سمجھ کرسراپا عشق بن جایا کریں گے
فرد باطل سمجھ کے دنیا کونقش ہستی مٹائے بیٹھے ہیں
محبت میں مزا ہے چھیڑ کا لیکن مزے کی ہوہزاروں لطف ہر اک شکوۂ باطل میں رہتے ہیں
حریف جوشش دریا نہیں خودداری ساحلجہاں ساقی ہو تو باطل ہے دعویٰ ہوشیاری کا
حق بنا باطل بنا ناقص بنا کامل بناجو بنانا ہو بنا لیکن کسی قابل بنا
ظفرؔ کچھ اور ہی اب شعبدہ دکھلائیے ورنہیہ دعوائے سخن دانی تو باطل ہونے والا ہے
جلا کر ظلمت باطل میں حق کی مشعلیں یاروزمانے کو بنایا ہے حقیقت آشنا میں نے
غرور حسن باطل پر نظر ہےنیاز عشق کامل دیکھتا ہوں
عشرت گہ باطل کی رونق میں کمی کیا ہےگر باد صبا جا کر اک شمع بجھا آئی
پا بہ جولاں اپنے شانوں پر لیے اپنی صلیبمیں سفیر حق ہوں لیکن نرغۂ باطل میں ہوں
کتنی طویل کیوں نہ ہو باطل کی زندگیہر رات کا ہے صبح مقدر نہ بھولنا
اس نے باطل سے نہ تا زیست کیا سمجھوتہدہر میں اس سا کہاں صاحب ایماں یارو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books