aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".ivej"
سنتے ہیں وہ شخص تو گھر ہی بدل گیاپھر یہ دل آویز اشارے کس کے ہیں
ہواؤں میں بسی پھولوں کی دل آویز یہ خوشبومرے دل میں سمو جائے اگر تم ملنے آ جاؤ
لوگو مری گل کاری وحشت کا صلہ کیادیوانے کو اک حرف دل آویز بہت ہے
میرے محبوب دل آویز بتا دے اتنامجھ سے کس شے کی طلب گار ہیں تیری آنکھیں
حالانکہ اضطراب ہے ظاہر سکون سےکیا کیجیے اس کا لہجہ دل آویز اب بھی ہے
یوں ہی تو دل آویز نہیں شعر تبسمؔیہ نقش ترے حسن کے سانچے میں ڈھلے ہیں
میرے غم کو بھی دل آویز بنا دیتا ہےتیری آنکھوں سے مرے غم کا نمایاں ہونا
انداز سخن مصلحت آمیز بہت ہےپھر بھی یہ ادا تیری دل آویز بہت ہے
اس کی آواز میں ہے سات سروں کا سنگیتبات بھی وہ کرے تو بجتی ہے جھانجھن جیسی
اپنی آواز کو خود سن کے لرز جاتا ہوںکسی سائے سے مری ہم سخنی ہو جیسے
میں آنکھ جھپکتا ہوں تو منظر نہیں رہتااے حسن دل آویز عجب مختصری ہے
روشؔ یہ خوش آہنگ رنگ غزلدل آویز ہے رنگ حسرتؔ کے بعد
مہر دست آویز غم ہے ہر بشر کا داغ غمدل ہے محضر صحبت گم کردۂ احباب کا
وہ ہم سے نہیں ملتے ہم ان سے نہیں ملتےاک ناز دل آویز ادھر بھی ہے ادھر بھی
وہ دل آویز آنکھیں وہ لب و رخسار وہ زلفیںنہیں اب دیکھنا کچھ بھی نہیں اس کے سوا مجھ کو
شو کیس میں رکھا ہوا عورت کا جو بت ہےگونگا ہی سہی پھر بھی دل آویز بہت ہے
وہ خون تمنا سہی ہر نقش وفا میںاک رنگ دل آویز تو بھر جائیں گے ہم بھی
گم صم سا کھڑا ہے کوئی دروازۂ دل پراس شام کا منظر تو دل آویز بہت ہے
سب دل آویز تبسم پہ ہی مر مٹتے ہیںجھانکتا کون ہے تصویر کی ویرانی میں
جن کے سینوں میں ہیں محفوظ محبت کے خطوطہم ہیں کچھ ایسی دل آویز کتابوں کی طرح
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books