aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aaKHirii"
اب تک دل خوش فہم کو تجھ سے ہیں امیدیںیہ آخری شمعیں بھی بجھانے کے لیے آ
کیا کہا عشق جاودانی ہے!آخری بار مل رہی ہو کیا
آخری بت خدا نہ کیوں ٹھہرےبت شکن بت گری کو بھول گیا
آخری بار آہ کر لی ہےمیں نے خود سے نباہ کر لی ہے
یہ سوچ لو اب آخری سایہ ہے محبتاس در سے اٹھوگے تو کوئی در نہ ملے گا
میں کہ کاغذ کی ایک کشتی ہوںپہلی بارش ہی آخری ہے مجھے
تجھ سے مل کر تو یہ لگتا ہے کہ اے اجنبی دوستتو مری پہلی محبت تھی مری آخری دوست
زمیں کا آخری منظر دکھائی دینے لگامیں دیکھتا ہوا پتھر دکھائی دینے لگا
آخری بات تم سے کہنا ہےیاد رکھنا نہ تم کہا میرا
کیا یہ کم ہے کہ آخری بوسہاس جبیں پر رقم کیا گیا ہے
کب تک اسی کو آخری منزل کہیں گے ہمکوئے مراد سے بھی ادھر جانا چاہیئے
مری زمین مرا آخری حوالہ ہےسو میں رہوں نہ رہوں اس کو بارور کر دے
زندگی کا مقدر سفر در سفرآخری سانس تک بے قرار آدمی
آخری ٹیس آزمانے کوجی تو چاہا تھا مسکرانے کو
آج ذرا فرصت پائی تھی آج اسے پھر یاد کیابند گلی کے آخری گھر کو کھول کے پھر آباد کیا
آخری ناؤ نہ آئی تو کہاں جاؤں گاشام سے پار اترنے کے لیے بیٹھا ہوں
یہ آخری کنپکنپاتا جملہ کہ اس تعلق کو ختم کر دوبڑے جتن سے کہا ہے اس نے نہیں کیا تو برا لگے گا
عمر ساری تو کٹی عشق بتاں میں مومنؔآخری وقت میں کیا خاک مسلماں ہوں گے
میں برش چھوڑ چکا آخری تصویر کے بعدمجھ سے کچھ بن نہیں پایا تری تصویر کے بعد
پھر اس کے بعد شہر میں ناچے گا ہو کا شورمیں آخری صدا ہوں مجھے مار دیجئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books