aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "chamakne"
ڈھونڈھے ہے تو پلکوں پہ چمکنے کے بہانےآنسو کو مری آنکھ میں آنا نہیں آتا
وہ ستارہ ہے چمکنے دو یوں ہی آنکھوں میںکیا ضروری ہے اسے جسم بنا کر دیکھو
چمکنے والی ہے تحریر میری قسمت کیکوئی چراغ کی لو کو ذرا سا کم کر دے
ہمارے حسن کی بجلی چمکنے والی ہےنہ جانے آج ہزاروں کا حال کیا ہوگا
قتل گہہ میں یہ چراغاں ہے مرے دم سے بشیرؔمجھ کو دیکھا تو چمکنے لگے خنجر سارے
ہم اس ڈر سے کوئی سورج چمکنے ہی نہیں دیتےکہ جانے شب کے اندھیاروں سے کیا منظر نکلنا ہے
بجلی کے چمکنے میں کہاں عشق کی گرمیوہ شعلۂ لرزاں و تپاں اور ہی کچھ ہے
سورج ہوں چمکنے کا بھی حق چاہئے مجھ کومیں کہر میں لپٹا ہوں شفق چاہئے مجھ کو
جسے بھی پیاس بجھانی ہو میرے پاس رہےکبھی بھی اپنے لبوں سے چھلکنے لگتا ہوں
جب درد دل بڑھا تو انہیں رحم آ گیاپیدا ہوئی چمک تو چمکنے لگا نصیب
اپنا رنگ غزل اس کے رخسار سادل چمکنے لگا ہے رخ یار سا
جگنو ہیں تیرگی میں چمکتے رہے ہیں ہمسورج کی روشنی میں چمکنے نہیں گئے
ابھی اس نے آنے کا وعدہ کیا ہےچمکنے لگے بام و در رفتہ رفتہ
تم آ گئے تو چمکنے لگی ہیں دیواریںابھی ابھی تو یہاں پر بڑا اندھیرا تھا
ترے بدن میں چنگاری سی کیا شے ہےعکس ذرا سا اور چمکنے والا میں
کہیں سورج کہیں ذرہ چمکتا ہےاشارے سے ترے کیا کیا چمکتا ہے
پھر وہ دریا ہے کناروں سے چھلکنے والاشہر میں کوئی نہیں آنکھ جھپکنے والا
چمکنے کی خاطر ہے بیتاب ہر شےکوئی روشنی ان اندھیروں پے ڈالے
میں صرف تیرہ شبی پر یقیں نہیں رکھتاابھی زمیں پہ چمکنے کو آفتاب تو ہے
چمکنے دو ستاروں کو فلک پرابھی تو شمسؔ کی باری نہیں ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books