aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "farfar"
اپنے سوال سہل نہ لگنے لگیں اسےآتے بھی ہوں جواب تو فر فر نہ دیجیو
ہم اسے یاد کر سکیں فر فراس لئے پاس آ کے بیٹھے ہیں
ملتا ہے قید غم میں بھی لطف فضاۓ باغچاک قفس سے آتی ہے فرفر ہوائے باغ
کھل گئی ہے عقل جھٹ سے دل مگر ڈر کر کھلااک جھجھکتا ہی رہا اور ایک تھا پھر پھر کھلا
نہ تن میں خون فراہم نہ اشک آنکھوں میںنماز شوق تو واجب ہے بے وضو ہی سہی
ہم سخن تیشہ نے فرہاد کو شیریں سے کیاجس طرح کا کہ کسی میں ہو کمال اچھا ہے
تمہیں اس سے محبت ہے تو ہمت کیوں نہیں کرتےکسی دن اس کے در پہ رقص وحشت کیوں نہیں کرتے
تو نے دیکھا ہے کبھی ایک نظر شام کے بعدکتنے چپ چاپ سے لگتے ہیں شجر شام کے بعد
مجھ گمنام سے پوچھتے ہیں فرہاد و مجنوںعشق میں کتنا نام کمایا جا سکتا ہے
ہم کو دیوانگی شہروں ہی میں خوش آتی ہےدشت میں قیس رہو کوہ میں فرہاد رہو
پیشہ میں عیب نہیں رکھیے نہ فرہاد کو نامہم ہی آشفتہ سروں میں وہ جواں میر بھی تھا
پھر گوارا ہے مجھے عشق کی ہر اک مشکلتازہ پھر شیوۂ فرہاد کیا ہے میں نے
کافر ہوں سر پھرا ہوں مجھے مار دیجئےمیں سوچنے لگا ہوں مجھے مار دیجئے
مجنوں نہ دشت میں ہے نہ فرہاد کوہ میںتھا جن سے لطف زندگی وے یار مر گئے
قیس و فرہاد و وامق و مومنؔمر گئے سب ہی کیا وبا ہے عشق
ہر گلی کوچے میں رونے کی صدا میری ہےشہر میں جو بھی ہوا ہے وہ خطا میری ہے
ہم نہ مجنوں ہیں نہ فرہاد کے کچھ لگتے ہیںہم کسی دشت تماشے میں نہیں آئیں گے
پہلے بھی طواف شمع وفا تھی رسم محبت والوں کیہم تم سے پہلے بھی یہاں منصورؔ ہوئے فرہادؔ ہوئے
فرحتؔ احساس ترقی نہیں کرنی مجھ کواتنی رفتار سے چلنا نہیں آتا ہے مجھے
مبارک فال نیک اے خسرو شہرمجھے فرہاد فرمایا گیا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books