aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "gustaakhi-e-nigaah"
خلوت میں بھی روا نہیں گستاخیٔ نگاہپردے پڑے ہوئے ابھی شرم و حیا کے ہیں
کیوں بدلے ہوئے ہیں نگۂ ناز کے اندازاپنوں پہ بھی اٹھ جاتی ہے اغیار کے ہوتے
دل و نگاہ پہ کیوں چھا رہا ہے اے ساقییہ تیری آنکھ کا نشہ شراب سے پہلے
سر راہے کبھی کبھار سہیرس بھری اک نگاہ یار سہی
کم مائیگی نے دل تجھے بے قدر کر دیادزد نگاہ ناز کے قابل نہیں رہا
دونوں ہوں کیسے ایک جا مہدیؔ سرور و سوز دلبرق نگاہ ناز نے گر کے بتا دیا کہ یوں
حساب درد تو یوں سب مری نگاہ میں ہےجو مجھ پہ ہو نہ سکیں وہ نوازشیں لکھنا
نہ رہا دھواں نہ ہے کوئی بو لو اب آ گئے وہ سراغ جوہے ہر اک نگاہ گریز خو پس اشتعال کے درمیاں
شہہ دل کو مل گئی ہے پھر ان کی نگاہ سےپھر شوق ڈھونڈھتا ہے دل و جاں نئے نئے
لے کام مجھ سے سخت اڑانوں کا تو مگرپہلے مری نگاہ مرے بال و پر بھی دیکھ
نگاہ دیدۂ تعبیر کے حوالے خلشؔہے یہ بیاض الگ انتخاب خواب کے ساتھ
جنبش تیغ نگہ کی نہیں حاجت اصلاًکام میرا وہ اشاروں ہی میں کر جاتے ہیں
جس سمت دیکھتا ہوں شعاعوں کے زخم ہیںکس کی نگاہ ناز سے ٹکرا گئی ہے شام
وہ شہید نگہ ناز نظر آتے ہیںآج کل اور ہی انداز نظر آتے ہیں
ایسی بھی کیا نگاہ محبت سے دشمنیپھولوں سمیت رنگ گلستاں بدل گیا
کبھی وہ دیکھتے ہیں اپنے تیغ و بازو کوکبھی وہ غیظ سے مجھ پر نگاہ کرتے ہیں
کیوں جانتے ہیں صنعت و حرفت کو باغ خلدغیروں کی ہم نگاہ میں ہیں خار آج کل
نگاہ منظر دل کش میں چھا گئی سرخیمئے خمار صداؤں کی انجمن میں ہے
جوش تھا ہنگامہ تھا محفل میں تیری کیا نہ تھااک فقط آداب محفل کی نگہ داری نہ تھی
وہ سرپھرے جو نگہ داریٔ جنوں میں رہےسرورؔ ان میں ہمارا بھی نام آیا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books