aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kalejaa"
کلیجہ چاہئے دشمن سے دشمنی کے لئےجو بے عمل ہے وہ بدلہ کسی سے کیا لے گا
جس طرح ہنس رہا ہوں میں پی پی کے گرم اشکیوں دوسرا ہنسے تو کلیجہ نکل پڑے
ہنسنے کو صرف ہونٹ ہی کافی نہیں رہےجوادؔ شیخ اب تو کلیجہ بھی چاہیے
کلیجا مرے منہ کو آئے گا اک دنیوں ہی لب پر آہ و فغاں آتے آتے
دیکھ کر غیر کو ہو کیوں نہ کلیجا ٹھنڈانالہ کرتا تھا ولے طالب تاثیر بھی تھا
کیا ضرورت ہے بحث کرنے کیکیوں کلیجہ کباب کرتے ہو
ہاتھ جل جائے گا چھالا نہ کلیجے کا چھوؤآگ مٹھی میں دبی ہے نہ سمجھنا پانی
بہت درد مندوں کو دیکھا ہے تو نےیہ سینہ یہ دل یہ کلیجا نہ دیکھا
کلیجہ تھام کر سنتے ہیں لیکن سن ہی لیتے ہیںمرے یاروں کو میرے غم کی تلخی بھی مزا دے ہے
جب میں سنا کہ یار کا دل مجھ سے ہٹ گیاسنتے ہی اس کے میرا کلیجہ الٹ گیا
نام جب اس کا زباں پر آ گیارہ گیا ناصح کلیجا تھام کے
آنکھ ان کی ہے دل ان کا ہے کلیجہ ان کارات دن جو مجھے بادیدۂ نم دیکھتے ہیں
ان کی کوشش ہے کلیجہ ہو مرا پتھر کاان کی کوشش ہے میں جذبات نہ لکھنے پاؤں
کلیجہ رہ گیا اس وقت پھٹ کرکہا جب الوداع اس نے پلٹ کر
نالہ و فریاد کی طاقت کہاںبات کرتا ہوں کلیجا تھام کے
ہو گیا چرخ ستم گر کا کلیجہ ٹھنڈامر گئے پیاس سے دریا کے کنارے بچے
تیرے اشکوں سے کلیجہ مرا کٹ جائے گامیری حساس طبیعت مجھے لے ڈوبے گی
واں شب وعدہ ملی پاؤں میں مہندی اس نےیاں کلیجا کوئی ملتا ہے تمنائی کا
پھر کسی کی یاد نے تڑپا دیاپھر کلیجہ تھام کر ہم رہ گئے
لپٹ لپٹ کے گلے مل رہے تھے خنجر سےبڑے غضب کا کلیجہ تھا مرنے والوں کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books