aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "meer amani asad"
جس پہ میں ایمان لے آیا اسدؔمجھ سے وہ ہی بے ایمانی کر گیا
نزع میں ہوں مری مشکل کرو آساں یاروںکھولو تعویذ شفا جلد مرے بازو سے
دی تھی یہ دعا کس نے مرے دل کو الٰہیاجڑے یہ گھر ایسا کہ پھر آباد نہ ہووے
مرے آباد دل کو کر خراب اس نے کہا ہنس ہنسکہ میں اس ملک کا نام اب خراب آباد کرتا ہوں
ایسا تو وہ نہیں جو مرا چارہ ساز ہوپھر فائدہ کہے سے جو کچھ حال ہے سو ہے
گو میرؔ کے نالوں میں تاثیر جنوں کم تھیایسا بھی کہاں ہوگا اب شعلہ نوا برسوں
میرؔ ہم مل کے بہت خوش ہوئے تم سے پیارےاس خرابے میں مری جان تم آباد رہو
ہوتا نہیں ہے اس لب نوخط پہ کوئی سبزعیسیٰ و خضر کیا سبھی یک بار مر گئے
دعائیں مری کارگر ہوں گی آخرمگر چاہیے وقت اثر کرتے کرتے
آباد ہوئی شام کی رونق مرے گھر میںسڑکوں پہ بھٹکنا مجھے کیوں آئے گا اب راس
عشق کیا سو دین گیا ایمان گیا اسلام گیادل نے ایسا کام کیا کچھ جس سے میں ناکام گیا
صد نشتر مژگاں کے لگنے سے نہ نکلا خوںآگے تجھے میرؔ ایسا سودا نہ ہوا ہوگا
کب تلک دھونی لگائے جوگیوں کی سی رہوںبیٹھے بیٹھے در پہ تیرے تو مرا آسن جلا
امکاں نہیں جیتے جی ہو اس قید سے آزادمر جائے تبھی چھوٹے گرفتار محبت
دور تجھ سے میرؔ نے ایسا تعب کھینچا کہ شوخکل جو میں دیکھا اسے مطلق نہ پہچانا گیا
ہو اس سے جہاں سیاہ تد بھینالے میں مرے اثر نہ ہوگا
مرے استاد کو فردوس اعلیٰ میں ملے جاگاپڑھایا کچھ نہ غیر از عشق مجھ کو خوردسالی میں
ہوئے تھے جیسے مر جاتے پر اب تو سخت حسرت ہےکیا دشوار نادانی سے ہم نے کار آساں کو
زیر فلک جہاں ٹک آسودہ میرؔ ہوتےایسا نظر نہ آیا اک قطعۂ زمیں بھی
شعر کیے موزوں تو ایسے جن سے خوش ہیں صاحب دلروویں کڑھیں جو یاد کریں اب ایسا تم کچھ میرؔ کرو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books