aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "misii"
اس لعل لب کے ہم نے لیے بوسے اس قدرسب اڑ گئی مسی کی دھڑی دو گھڑی کے بعد
اے مری جان ہمیشہ ہو تری جان کی خیرنازکی دور بلا، حسن کے سامان کی خیر
دھواں بن کر اڑی مسی کی رنگتیہ کس نے جل کے تیرے ہونٹ چوسے
وہ ماتھا ایسا کہ چاند نکھرے پھر اس کے اوپر وہ بال بکھرےدل اس کے دیکھے سے کیوں نہ بکھرے کہ مثل سورج چمک رہا ہے
ہستی کو مثل نقش کف پا مٹا چکےعاشق نقاب شاہد مقصود اٹھا چکے
دھواں کلیجے سے میرے نکلا جلا جو دل بس کہ رشک کھا کروہ رشک یہ تھا کہ غیر سے ٹک ہنسا تھا چنچل مسی لگا کر
کل میں نے کہا اس سے کیا دل میں یہ آیا جوکنگھی ہے نہ چوٹی ہے مسی ہے نہ کاجل ہے
لوگ سودائی ہوئے جاتے ہیںدھڑی مسی کی لگایا نہ کرو
سرمہ مسی کنگھی چوٹی بھولی ہےسوکھے پتوں پر اک مینا بیٹھی ہے
لب نازک کے بوسے لوں تو مسی منہ بناتی ہےکف پا کو اگر چوموں تو مہندی رنگ لاتی ہے
جس کو سمجھے لب پاں خوردہ وہ مالیدہ مسیمردماں دیکھیو پھولی وہ کہیں شام نہ ہو
مہندی بھی ہے مسی بھی ہے لاکھا بھی ہے لب پرکچھ رنگ ہیں بے رنگ تمہارے کئی دن سے
اے لب مسی کو پھینک کہ نیلم ہے کم بہایاقوت دے یا دے کوئی لعل یمن مجھے
آنکھ مستی کی بھری شوخ نگاہیں چنچلقہر کاجل کی کھچاوٹ مسی و پان پری
کیا کیا صفت زبان سے سوسن کی بھی سنیمل کر مسی چمن میں جو اس نے دکھائے ہونٹھ
مٹتی نہیں دشمنی کسی کیرنگ اس میں ہے میری دوستی کا
چوس کر کس نے چھڑائی ہے مسی ہونٹھوں کیسامنے منہ تو کریں بات نہ کرنے والے
ہے کسی سے آج وعدہ کچھ اجی خالی نہیںیہ دھڑے مسی کی ہونٹوں پر جمانی آپ کی
لبوں پہ بن گئی مسی جو دل پر آئی چوٹجگہ بدل کے لگی کرنے خود نمائی چوٹ
مسی لگا کے سیاہی سے کیوں ڈراتے ہواندھیری راتوں کا ہم سے تو ماجرا کہیے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books