aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "naamo.n"
گھروں پہ نام تھے ناموں کے ساتھ عہدے تھےبہت تلاش کیا کوئی آدمی نہ ملا
مجھ کو تو سارے ناموں میںتیرا نام اچھا لگتا ہے
جس طرح شعیبؔ اس کا نام چن لیا تم نےاس نے بھی ہے چن رکھا ایک نام ناموں میں
انہیں ناموں سے میں پہچانتا ہوںمرے دشمن مرے اندر کھڑے ہیں
وہ لوگ جنہیں کل تک دعویٰ تھا رفاقت کاتذلیل پہ اترے ہیں اپنوں ہی کے ناموں کی
صبح کے شور میں ناموں کی فراوانی میںعشق کرتا ہوں اسی بے سر و سامانی میں
اک اور نام جڑا دشمنوں کے ناموں میںاک اور دوست مرا آئینہ نکل آیا
ہم روح سفر ہیں ہمیں ناموں سے نہ پہچانکل اور کسی نام سے آ جائیں گے ہم لوگ
یادوں کے نقش کندہ ہیں ناموں کے روپ میںہم نے بھی دن گزارے درختوں کی چھاؤں میں
ہے انہیں دو ناموں سے ہر ایک افسانے کا نامایک تیرا نام ہے اک تیرے دیوانے کا نام
دیوانہ ہے سودائی ہے فرماتے ہیں اکثران ناموں سے جاتے ہیں پکارے کئی دن سے
کہیں فطرت بدل سکتی ہے ناموں کے بدلنے سےجناب شیخ کو میں برہمن کہہ دوں تو کیا ہوگا
جن کے ناموں پہ آج رستے ہیںوہی رستوں کی دھول تھے پہلے
کون زیر آسماں باقی رہانیک ناموں کا نشاں باقی رہا
اننتؔ عجلت رائیگانی کے مارے بدلتے رہے ہیں نشہ عمر بھر سےدواؤں کے ناموں کو چھوڑو تم عاشق کے پرچے پہ بس ڈاکٹر دل بناؤ
بند دروازے کئے بیٹھے ہیں اب اہل جنوںتختیاں ناموں کی پڑھ کر کیا کرے رسوا ترا
کسی وحشت زدہ آسیب کی مانند ہوں میںاک مکاں میں کئی ناموں سے رہائش کرتا
اسیر ہی رہے ہم پچھلے عہد ناموں کےہمیں خبر ہی نہیں تھی رتیں بدلنے کی
سرکشی کے عہد ناموں کی حفاظت کے لیےمیرے قلب و جاں سے بہتر کوئی الماری نہ تھی
ہمارا نام ناموں سے الگ لکھے گی دنیاکہ ہم تیری محبت میں مثالی ہو چکے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books