aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sa.ng-e-marmar"
یہ تاج تاج محل عشق کی بدولت ہےوگرنہ یہ تو فقط قصر سنگ مرمر تھا
قرطبہ تو بنا نہیں سکتادل بناتا ہوں سنگ مرمر سے
جسم کوئی جدا نہیں ملتاجسم ہیں سارے سنگ مرمر سے
سنگ مرمر وہ کیسے بن سکتافطرتاً جو سیاہ تھا پتھر
سنگ مرمر کے بیل بوٹوں پرپھول آنے کی بات کرتے ہو
شاہ نے باغ میں اگائے ہیںسنگ مرمر کے تین چار درخت
سنگ مرمر میں دل دھڑکتا ہےتاج کہنے کو ایک عمارت ہے
اک محبت کی یہ محبت تھیبن گیا تاج سنگ مرمر کا
سنگ مرمر کی تیری مورت نےپہلو کیا کیا نکال رکھے ہیں
پھول بن کر دکھا زمانے کوسنگ مرمر نہ سنگ خارا بن
شیش محلوں کی نمائش ہے عزیزؔسنگ مرمر کا خدا خیر کرے
یہ مرا دل ہے سنگ مرمر ساچاندنی بن کے تم بکھر جانا
اب پرندوں کا وہاں کیا آشیاںسنگ مرمر کے جہاں گھر بن گئے
بندگی کی لو ہو ایسی جس میں کہسنگ مرمر تک پگھلنا چاہئے
وہ جو آسائشوں میں تلتے تھےسنگ مرمر کے وہ گھر کتنے تھے
دھوپ میں اور بھی نکھرتے ہیںپھول ہیں یہ تو سنگ مرمر کے
اپنی مٹی ہی پہ چلنے کا سلیقہ سیکھوسنگ مرمر پہ چلو گے تو پھسل جاؤ گے
جسم دمکتا، زلف گھنیری، رنگیں لب، آنکھیں جادوسنگ مرمر، اودا بادل، سرخ شفق، حیراں آہو
ہوائے لمس میں اک آگ بھی تھی پوشیدہکہ تابناک ہوا جسم سنگ مرمر کا
ٹائلوں کی سنگ مرمر کی زمینیں دی گئیںاس طرح کانٹوں پہ چلنے والے پھسلائے گئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books