aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ta.amul"
اگر معدوم کو موجود کہنے میں تأمل ہےتو جو کچھ بھی یہاں ہے آج کیا ہونے سے پہلے تھا
عرفانؔ ماننے میں تأمل تجھے ہی تھامیں نے تو یہ ہمیشہ کہا ہے، یہ عشق ہے
کیا تأمل ہے مرے قتل میں اے بازو یارایک ہی وار میں سر تن سے جدا رکھا ہے
تأمل تو تھا ان کو آنے میں قاصدمگر یہ بتا طرز انکار کیا تھی
ہم زانوئے تأمل و ہم جلوہ گاہ گلآئینہ بند خلوت و محفل ہے آئنہ
ہے عدم میں غنچہ محو عبرت انجام گلیک جہاں زانو تأمل در قفاۓ خندہ ہے
جا پھنسا دام زلف میں آخردل نہایت ہی بے تامل تھا
مجھ کو حق بات کے کہنے میں تأمل کیوں ہومیں وہ دیوانہ ہوں جو دار سے ڈرتا ہی نہیں
قول دینے میں تامل نہ قسم سے انکارہم کو سچا نظر آتا کوئی اقرار نہیں
اگرچہ سہل ہیں پر دیدنی ہیں ہم بھی میرؔادھر کو یار تأمل سے گر نگاہ کریں
رکھنا نہ تھا قدم یاں جوں باد بے تاملسیر اس جہاں کی رہرو پر تو نے سرسری کی
جو میری باتوں کو مانتا تھا بلا تأملسنو اسے اب سوال کرنے بھی آ گئے ہیں
حیراں ہیں اس دہن کے عزیزان خوردہ بیںیہ بھی مقام ہائے تامل طلب ہے کیا
یہ کیوں ہے تأمل یہ کیوں ہے توقف یہ انکار کیا ہے یہ اغماض کیا ہےلڑاؤ بھی آنکھیں ملاؤ بھی نظریں دکھاؤ بھی مکھڑا اٹھاؤ بھی گھونگھٹ
وعدہ کرنے میں پھر تأمل کیاہاں تمہیں کام بھی تو ہوتا ہے
اے خانہ بر انداز چمن تھوڑا تأململتی نہیں شاخ گل تر وقت سے پہلے
بس اے نگار زیست یقیں آ گیا ہمیںیہ تیری بے رخی یہ تامل نہ جائے گا
دل کے دینے میں تأمل ہمیں ہوتا کیوں کریہ حسینوں کی امانت تھی نگہباں ہم تھے
پس توبہ مجھے پینے میں آخر کیوں تامل ہوبحمداللہ در توبہ ابھی تک باز ہے ساقی
قید غم سے کہیں آزاد بھی ہو جان حزیںقتل کرنے میں تامل مرے جلاد نہ کر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books