aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zauq-e-tajassus"
اتنا بھی ہو نہ ذوق تجسس نگاہ میںحائل رہیں خود آپ ہمیں اپنی راہ میں
کیوں نہ ملنے لگے پھر تمہاری خبرمیرا ذوق تجسس ہے معراج پر
بصد ذوق و تجسس اس پری پیکر کا اک راتکسی اخبار سا وہ مجھ کو پڑھ کر چھوڑ دینا
زمانے کو بہت جانچا مرے ذوق تجسس نےمگر ہر دل خلوص و لطف سے خالی نظر آیا
منزل کا ملنا ذوق تجسس کی موت ہےاچھا ہے جو حیات مری کامراں نہیں
کوشش تو مرے ذوق تجسس نے بہت کیلیکن کسی چہرے سے بھی چہرہ نہیں اترا
دل میں ہوتا نہ کبھی ذوق تجسس کا ہجومتجھ سے دنیا میں اگر اور بھی چہرے ہوتے
وہ علم جس سے ذوق تجسس کی موت ہواس علم سے تو اچھا ہے لا علم ہی رہو
وقار ذوق تجسس پہ حرف آئے گااگر شریک سفر اپنے گمرہی نہ رہی
اس ذوق تجسس کی عظمت کو خدا جانےجو حد تعین سے کچھ آگے نکل جائے
دل میں اک ذوق تجسس تھا خلشؔسامنے منزل نہ تھی جادہ نہ تھا
زمانہ لاکھ مخالف رہا بہ فیض طلبہمارے ذوق تجسس میں کچھ کمی نہ ہوئی
نور و ظلمت کی اس کشمکش میں ہے گرفتار ذوق تجسسمرحلہ مرحلہ ماندہ شمعیں تیز رو جادہ جادہ ہوائیں
نہ جائے رائیگاں ذوق تجسسمیں اپنے آپ کو پا لوں بہت ہے
ابہام کا پردہ ہے تشکیک کا ہے عالمتم ذوق تجسس کو بیتاب ہی رہنے دو
اخترؔ نہ ہوگی ندرت فکر سخن اگرنوک قلم میں ذوق تجسس بھرا نہ ہو
کچھ اور ذوق تجسس کو مرتعش کر دےسکوں نظر کو نہ دے قلب کو قرار نہ دے
مرا ذوق تجسس کامگار و کامراں ہوگادراز اب کس لئے دامان ساحل ہوتا جاتا ہے
یہ اپنے ذوق تجسس کی بات ہے ورنہوہ بے سراغ لگے ہے نہ بے نشان لگے
اک ذرا ذوق تجسس میں بڑھایا تھا قدمنکہت گل کو پھر آغوش گلستاں نہ ملا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books