aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "major"
لو تم بھی گئے ہم نے تو سمجھا تھا کہ تم نےباندھا تھا کوئی یاروں سے پیمان وفا اوریہ عہد کہ تا عمر رواں ساتھ رہوگےرستے میں بچھڑ جائیں گے جب اہل صفا اورہم سمجھے تھے صیاد کا ترکش ہوا خالیباقی تھا مگر اس میں ابھی تیر قضا اورہر خار رہ دشت وطن کا ہے سوالیکب دیکھیے آتا ہے کوئی آبلہ پا اورآنے میں تأمل تھا اگر روز جزا کواچھا تھا ٹھہر جاتے اگر تم بھی ذرا اور
نشریہ آل انڈیا ریڈیو بھوپال اندور ۸ جولائی ۶۸سجی ہوئی گلوں سے یہ حسین وادیاںیہ سبزہ زار خوش نما ہری بھری یہ کھیتیاںیہ نہریں جن میں زندگی بھرے ہوئے ہے مستیاںیہ جھلملاتی ندیاں یہ مسکراتی ندیاںیہ گاؤں گاؤں شہر شہر سورگ کے سمان ہیںمیرے عظیم دیش کی یہ بستیاں مہان ہیںجگہ جگہ وکاس کی ابھر رہی ہے روشنینئی ادا سے کروٹیں بدل رہی ہے زندگیمہک اٹھی روش روش چمک اٹھی گلی گلیوہ آج پھول بن گئی جو کل تھی ادھ کھلی کلیجو پستیاں تھیں کل وہ اب عروج آسمان ہیںمرے عظیم دیش کی یہ بستیاں مہان ہیںبلند اونچی بلڈنگیں یہ جگمگاتے راستےبسوں کے موٹروں کے دوڑتے ہوئے یہ سلسلےکلوں کی گڑگڑاہٹوں میں زندگی کے ولولےترقیوں کی کھوج میں رواں دواں یہ قافلےمرے وطن کی روح ہیں مرے چمن کی جان ہیںمرے وشال دیش کے بھوشیہ کا نشان ہیںہر ایک فرد اس چمن کا آج پاسبان ہےکلرک یا مجور ہے جوان یا کسان ہےمرا وطن عظیم ہے مرا وطن مہان ہےیہ کھیتیوں کا دیش ہے ملوں کا یہ جہان ہےیہ سر بلند چمنیاں وطن کی آن بان ہیںہری بھری یہ کھیتیاں مرے چمن کی شان ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books