Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اجمال ایک افسانے کا۔۔۔

زیب اذکار حسین

اجمال ایک افسانے کا۔۔۔

زیب اذکار حسین

MORE BYزیب اذکار حسین

    میں بہت مطمئن تھا کہ وہ افسانہ اپنے پورے سیاق و سباق کے ساتھ نکھر کر سامنے آیا تھا۔ یہ دس صفحات پر مشتمل ایک ایسا افسانہ تھا جس کا آغاز بھی جاندار تھا اور وسطانیہ بھی اور پھر انجام۔۔۔ اس کے بارے میں اتنا ہی کہا جا سکتا ہے کہ اُس میں انجام کار وہ سب کچھ آ گیا تھا جو افسانہ نگار عام زندگی میں کہہ ہی نہیں سکتا۔۔۔ یعنی وہ الفاظ ہی میسر نہیں ہوتے جو اپنا مافی الضمیر نہایت سادگی اور سلاست سے ادا کر دیں۔۔۔

    عام زندگی میں کیا؟ خاص زندگی میں بھی بلکہ خاص الخاص زندگی میں بھی یہ سب ہونا آسان نہیں ہے۔۔۔ اس افسانے کی تکمیل پر مَیں دیر تک جی ہی جی میں خوش ہوتا رہا تھا۔۔۔ گویا مَیں نے وہ مقصد حاصل کر ہی لیا تھا جس کے لئے یہ افسانہ لکھنے کا بیڑہ اٹھایا تھا۔۔۔ مگر یہ خوشی زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکی تھی۔۔۔ افسانے کے دو صفحات کہیں ادھر ادھر ہوگئے تھے۔ یہ دونوں صفحات گویا افسانے کی جان تھے۔ چھٹے صفحہ پر ہی تو افسانہ اپنے ارتقا کے اگلے مرحلے میں داخل ہو جاتا ہے اور ساتواں صفحہ آئندہ کے تین صفحات کا مقدر طے کرتا ہے۔ یہ دو صفحات غائب کیا ہوئے، میرے افسانے کا مقدّر ہی تاریک ہو گیا تھا۔ دو صفحات کہاں چلے گئے تھے؟ بات کچھ پلّے نہیں پڑ رہی تھی۔۔۔ کل رات تک بھی میں نے دس صفحات کی گنتی کی تھی۔۔۔ پورے کے پورے دس صفحات میں نے تہہ کرکے ایک فائل میں رکھ دیے تھے۔ بس غلطی یہ ہوئی کہ انہیں فائل میں باقاعدہ طور پر لگایا نہیں تھا۔۔۔ میں نے سوچا تھا کہ صبح اُٹھتے ہی ان صفحات کو کمپوزنگ کے لیے دے دوں گا اور جب یہ ٹائپ ہو جائیں گے تو پھر انہیں فائل میں سیٹ کرکے لگاؤں گا اب تو ساری سیٹنگ (Setting) ہی خراب ہو چکی ہے۔۔۔ اب ان دو صفحات کو دوبارہ سے لکھنا بھی آسان نہیں ہے اور پھر پہلے پانچ صفحات کی ترتیب اور اگلے تین صفحات کی ترتیب میں جس طرح سے وہ دو صفحات ایک پل کا کام دے رہے تھے، وہ پل اب دوبارہ تعمیر کرنا میرے بس کا روگ نہیں ہے۔۔۔ کبھی تو سوچتا ہوں کہ فی الوقت بھول جاؤں ان دو صفحات کو اور جو صفحات میسر ہیں ان کی نئی ترتیب قائم کردوں۔ اس نئی ترتیب کے اعتبار سے یہ آٹھ صفحات پر مشتمل ایک افسانہ بن سکتا ہے۔ مگر پھر یہ سوچ کر ہمت نہ پڑتی کہ افسانے کا اصل عندیہ جاتا رہےگا یہ سوچ کر ہمت نہ پڑتی کہ چند سطروں کی بات ہوتی تو کوئی حرج نہیں تھا۔ مگر اتنی بڑی نا انصافی کہ وسطانیے کے دو صفحا ت ہی غائب کر دیے جائیں؟ یہ مجھ سے نہیں ہو سکےگا۔

    ویسے تو وہ افسانہ بھی میرے عام افسانوں جیسا ہی تھا۔ کوئی خاص بات نہیں تھی۔ کوئی ایسی بات جس پر سر دھنا جاسکے یا واہ واہ کے ڈونگرے برسائے جا سکیں۔ نہ تو کوئی چونکنے والی بات تھی اور نہ چونکانے والی۔۔۔ وہی عام سے منہ بسورتے کردار، اپنی پریشانیوں کی دہائی دیتے، سیاستدانوں کی باتوں کو بے وقعت قرار دینے والے۔ نہ حکمرانوں سے خوش اور نہ حزب اختلاف سے راضی۔ جس کی بات کی جاتی اسی پر جرح شروع کر دیتے ’’ہم اسے خوب جانتے ہیں، کل تک ایک موٹر سائیکل بھی نہیں تھی۔ آج دیکھو تو گھر پر لمبی لمبی کاروں کی قطاریں نظر آتی ہیں۔‘‘ کل تک حضرت جوتے چٹخاتے پھرتے تھے آج درجنوں جیپیں لئے پھرتے ہیں۔ ’’عوام کا پیسہ لوٹ کر محل کھڑے کر لئے ہیں۔‘‘ سیاست کے نام پر چوری چکاری اور بلیک میلنگ کا دھندا کرتے ہیں۔ ’’غریبوں کا خون چوستے ہیں‘‘۔۔۔ ایک کردار کا لقمہ دینا بھی یاد آتا ہے۔ ’’پہلے خون چوستے ہیں پھر ناکارہ وجود کو کرائے کے قاتلوں کے حوالے کر دیتے ہیں۔ کسی نے یہ بھی کہا تھا کہ اس ترقی یافتہ دور میں انسانوں کے خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے اور کوئی مزاحمت کا سوچتا بھی نہیں ہے۔‘‘

    ان دو صفحات میں کیا کیا تھا، سوچتا ہوں تو سر پکڑ کر بیٹھ جاتا ہوں۔۔۔ میں وہ سب کچھ دوبارہ نہیں لکھ سکتا۔۔۔ ویسے تو وہ افسانہ بھی عام افسانوں جیسا ہی تھا مگر کوئی خاص بات ضرور تھی جس پر میں دیر تک دل ہی دل میں خوش ہوتا رہا تھا۔۔۔ بلکہ نہیں۔۔۔ مَیں دل ہی دل میں دیر تک کڑھتا رہا تھا یہ کڑھنے کا عمل ہی اس افسانے کو میرے دیگر افسانوں سے ممیز کر رہا تھا۔ یہی خاص بات تھی مگر ان دو صفحات کی اپنی کہانی کیا ہوئی؟

    ان کا انجام کیا ہوا؟ وہ کہاں جاکر فسانہ ہوئے؟

    میں محض اس خدشے کے تحت ان آٹھ صفحات کو تلف کرنے سے گریزاں ہوں کہ مبادہ ان دو صفحا ت کو مجھ پر رحم آ جائے اور ایک بار پھر افسانے کی صفحاتی ترتیب میں شامل ہو جائیں۔۔۔

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے