aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

میاں جی

شاہین کاظمی

میاں جی

شاہین کاظمی

MORE BYشاہین کاظمی

    بچپن کی ملائمت اور نرمی چہرے پر اگنے والے روئیں نے کم کر دی تھی۔ اس کی جگہ ایک عجیب سی جاذبیت نے لے لی تھی گو میاں جی اسے منع کیا تھا کہ ابھی استرا نہ مارے لیکن اسے چہرے پر اگا ہوا بےترتیب جھاڑ جھنکار اچھا نہیں لگتا تھا اپنے ایک دوست کی مدد سے اس روئیں سے چھٹکارا پانے کی کوشش میں چہرے کو تین چار جگہوں سے زخمی بھی کر بیٹھا تھا اس کی حالت دیکھ کر میاں جی نے بےبھاؤ کی سنائیں وہ سر جھکائے خاموشی سے ڈانٹ سنتا رہا۔

    ’’چلو جاؤ اور جو کہا جائے اسے سنا بھی کرو’’

    میاں جی سخت ناراض تھے۔

    ’’جی میاں جی’’

    اس نے سعادت مندی سے جواب دیا۔

    میاں جی اس چھوٹے سے گاؤں کی اکلوتی مسجد کے پیش امامگاؤں کے لوگوں کے روحانی پیشوا، قاضی استاد، طبیب اور غمگسار، سبھی کچھ تھے سب بے جھجھک انھیں اپنے مسائل اور دکھڑے سنایا کرتے تھے ان کی آمدنی کا واحد ذریعہ گاؤں والوں کی طرف سے مقررہ کردہ معمولی سی وظیفے کی رقم کے ساتھ ساتھ وہ تحائف بھی تھے جو سال بھر انھیں گندم اور دوسری اجناس کی صورت میں ملا کرتے تھے۔ دودھ، دہی اور لسی کی علاوہ تازہ پکا ہوا کھانا بھی اس وظیفے میں شامل تھا۔ اب دو بندوں کے اخراجات ہوتے ہی کتنے ہیں میاں اکثر اجناس یا تو اطراف کے گاؤں میں ضرورت مندوں میں بانٹ دیا کرتے یا کبھی کبھار اپنی کسی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے فروخت کر دیا کرتے تھے گاؤں میں بچوں بچیوں کا قرآنِ پاک پڑھانا، غمی خوشی کے وقت دعائیں دینا اور جھگڑے نبٹانا میاں جی کے فرائض میں شامل تھاجسے وہ بڑی خوش اسلوبی سے سر انجام دے رہے تھے

    دو سال کے بن ماں کے بچے کو کندھے سے لگائے میاں جی آج سے تیرہ سال قبل اس گاؤں میں آئے تھے اور ایک کمرے پر مشتمل اس کچی مسجد میں پہلی پار اذان دے کر خود ہی نماز پڑھی تھی ۔اِس کے بعد گاؤں والوں انھیں کبھی کہیں جانے نہ دیا وہ کون تھے کہاں سے آئے تھے نہ کبھی کسی نے جاننے کی کوشش کی اور نہ ہی میاں جی نے بتانے کی جیسے ایک خاموش معائدہ سا ہو اس عرصے میں نہ تو میاں جی سے کوئی ملنے آیا اور نہ وہ کہیں گئے ان کی بڑے سے بڑی تفریح کسی قریبی گاؤں کی چوپال میں شمولیت ہو ا کرتی تھی ان کی معاملہ فہمی، تدبر اور متحمل مزاجی وجہ سے آس پاس کے گاؤں میں ان کی بہت عزت تھی۔

    سعید پندرہ برس کا ہو چکا تھا اس کی خوبصورت اٹھان، پرکشش خدو خال اسے گاؤں کے باقی لڑکوں میں نمایاں کرتے تھے۔ گاؤں میں بچیوں اور بچوں کے ساتھ مسجد کے کچے صحن میں ہل ہل کر سیپارہ پڑھتے ہوئے وقت کتنی تیزی سے گزارا اسے اندازہ ہی نہ ہوا۔ چلچلاتی دوپہروں میں باغوں کے گھنے سائے میں چُرائے ہوئے پھل کھانا، غلیل سے گرمی گھبرا کر درختوں کی اوٹ میں چھپے پرندوں کو تاک تاک کر نشانہ بنانا، نہر کے پانی میں شرطیں باندھ کر غوطے لگانا جیسے خواب سا ہو گیا تھا۔

    میاں جی نے اسے قریبی قصبے کے کالج میں داخلہ کیا دلوایا وہ اپنے گاؤں سے جیسے لاتعلق سا ہو کر رہ گیا شام ڈھلے جب وہ سائیکل پر چار میل کا سفر کرکے گھر آتا تو جوڑ جوڑ دکھ رہا ہوتا تھا، نمازیں بھی نہایت بدلی سے پڑھتا اور سرِشام ہی لمبی تان کر سو جاتا۔

    اس دن رانو میاں جی کے لئے کھیر لائی تھی وہ بھی اسی کی ہم عمر تھی۔ سرخ لان کے سوٹ میں اس کا رنگ کھلا پڑ رہا تھا بڑی بڑی آنکھوں میں بسا کاجل، ڈوبتے سورج کی زدر شعاعوں نے اس کے گالوں کو جیسے دہکا دیا تھا۔ کھیر کا پیالہ اس کے ہاتھ سے لیتے ہوئے غیرارادی طور پر اس کی انگلیاں رانو کے ہاتھ سے مَس ہو گئیں اسے لگا جیسے اِس نے بجلی کی ننگی تاروں کو چھو لیا ہو سانسیں سینے میں اٹکنے سی لگیں جسم میں دوڑتی سنسنی اسے کوٹھڑی تک آنا مشکل ہو گیا وہ تو شکر ہوا میاں جی مغرب کی نماز کے لئے وضو کر رہے تھے اس نے جلدی سے کھیر کا پیالہ اندر رکھا اور آذان کے لئے مسجد کی طرف چل پڑا۔

    اس کے لئے یہ تجربہ بہت انوکھا اور پریشان کن تھا اِسی رانو سے ہزار بار جھگڑا ہو ا تھاوہ قرآن پڑھنے میں سب سے تیز تھی میاں جی کا بتایا ہوا ایک بار کا سبق اسے کبھی نہیں بھولا تھا جبکہ اس نے اور باقی بچوں نے بارہا میاں جی سے چھڑیاں کھائی تھیں اَسی لئے سب رانو سے چڑتے اُسے رٹو طوطا اور میاں جی کی چمچی کہا کرتے تھے سعید نے اسے کبھی بھی کسی کی بات پر غصہ کرتے نہیں دیکھا تھا ایسے ظاہر کرتی جیسے اِس نے کوئی بات سُنی ہی نہ ہو اور یہ بات بچوں کو چِڑانے کے لئے کافی تھی۔

    سعید کی رانو سے کبھی نہیں بنی وہ اسے بہت بری لگتی تھی میاں جی اس کا سبق سن کر اسے باقی بچوں کا سبق سننے کو کہا کرتے تھے اِس وقت وہ سب سے دل کھول کر اپنا سارا غصہ نکالا کرتی، معمولی معمولی غلطی پرمیاں جی سے شکایت لگا دیتی سعید نے اُس کی وجہ سے اکثر میاں جی سے مار کھائی تھی۔

    آج جوکچھ ہوا تھا سعید اسے سمجھنے سے قاصر تھا کہیں اندر کھلبلی سی مچ گئی تھی، وہ اپنی اِس کیفیت کو سمجھ نہیں پا رہا تھا۔

    ’’کیا بات ہے سعید سب ٹھیک تو ہے نا؟’’

    میاں جی نے اس کی خاموشی بھانپ لی، وہ ایک دم چونک گیا۔

    ’’جی میاں جی’’

    وہ آہستگی سے بولا۔

    ’’اتنے چپ کیوں ہو’’وہ مطمئن نہ ہوسکا۔

    ’’سر میں درد ہے’’

    اسے اور کوئی بہانہ نہ سوجھ سکا۔

    ’’دھوپ کی وجہ سے ہو گا کچی لسی بناتا ہوں پی لینا آرام آ جائےگا’’

    میاں جی کے پاس ہر مسئلے کا حل موجود تھا۔

    ’’یہ لو‘’ وہ بڑا سا گلاس اُسے تھماتے ہوئے بولے

    پی لو ان شاء اللہ آرام آ جائےگا۔

    ’’میاں جی‘’

    وہ شرمندہ سا ہو گیا ’’میں خود بنا لیتا’’

    ’’کیوں میرے ہاتھ کی پسند نہیں ہے کیا’’

    وہ ہلکا سا مسکرائے اور کچھ پڑھ کر اس پر پھونک دیا۔

    ’’چلواب پی لو’’

    انھوں نے بہت شفقت سے اس کے سر پر ہاتھ پھیرا۔

    آتے جاتے اکثر رانو سے ملاقات ہو جاتی، وقت کے ماہر ہاتھوں نے رانو کے ہونٹوں پر گلاب دہکا دیئے تھے، گال لَو دینے لگے تھے اٹھتی جھکتی لانبی پلکیں دل میں ترازو ہوئی جاتی تھیں، سعید اسے دیکھتے ہی جیسے بن پیئے بہکنے لگتا۔

    وہ انٹر کر چکاتھا اور میاں جی سے مار مار کھا کر پندرہ سیپارے بھی حفظ کر لئے تھے، قصبے کا واحدکالج صرف انٹر تک ہونے کی وجہ سے میاں جی اسے شہر بھیجنے کا سوچ رہے تھے۔

    ’’پر میاں جی میں وہاں رہوں گا کس کے پاس؟’’

    اسے میاں جی کا یہ آئیڈیا بالکل پسند نہیں آیا تھا

    ’’دوسرا میں آپ کو اکیلا چھوڑ کر جانا نہیں چاہتا’’

    اس نے میاں جی کو صاف جواب سنا دیا۔

    ’’جانا تو پڑےگا میرے بچے کہ کوئی اور حل ہے نہیں’’

    میاں جی اس کی ناراضی کو نظرانداز کرتے ہوئے بولے ’’میں نہیں چاہتا کہ تم میری طرح یہاں مسجد میں ہی زندگی گزار دو، خدا کی دنیا بہت وسیع اور خوبصورت ہے، تمہیں بہت پڑھنا ہے، میں نے ملک صاحب کو خط لکھا ہے وہ تمہارے رہنے سہنے کا انتظام کر وا دیں گے’’

    ’’کون ملک صاحب؟’’

    سعید نے پہلی بار ان کے منہ سے کوئی نام سنا تھا

    ’’ہیں ایک اچھے وقتوں کے مہربان’’

    لیکن وقت نے میاں جی مہلت نہ دی رات سوئے تو اتنی گہری نیند کہ ٹوٹ ہی نہ سکی صدمے نے ہلا کر رکھ دیا ابھی تو اس نے چلنا ہی سیکھا تھا کہ میاں جی نے ہاتھ چھڑا لیا اس کی کیفیت اس ننھے بچے کی سی تھی جو بھرے میلے میں اپنی ماں سے ہاتھ چھڑا بیٹھے چاروں طرف اجنبیٰ چہرے، انجان لوگ وہ چیخ چیخ کر رونا چاہتا تھا لیکن آنکھیں جیسے بنجر ہو گئیں گاؤں کے لوگوں نے بہت محبت سے اس کے زخم پر پھاہے رکھنے کی کوشش کی، دھیرے دھیرے اسے بھی قرار آتا گیا، میاں جی کے چالیسویں کے بعد اُسے میاں جی گدی سونپ دی گئی اور اٹھارہ سال کی عمر میں وہ سعید سے میاں جی بن گیا۔

    دوازے پر دستک ہوئی تو وہ چونک گیا، سامنے رانو کھڑی تھی، ’’میاں جی یہ اماں نے بھیجا ہے’’ اس کے لہجے میں وہی عزت و احترام تھا جو کبھی میاں جی کے لئے ہوا کرتا تھا وہ کپڑے سے ڈھکا ڈونگا اس کی طرف بڑھاتے ہو ئے بولی۔

    ’’’تم مجھے میاں جی کیوں کہتی ہو’’

    سعید کے لہجے میں الجھن تھی

    ’’تو اور کیا کہوں، آپ میاں جی ہی تو ہیں’’

    رانو کی آواز میں شو خی تھی

    سعید نے ایک نظر اسے دیکھا، گہرے نیلے سوٹ میں اس کی رنگت کھلی پڑ رہی تھی، بھر ے بھرے ہونٹوں پر تھرکتی مسکان اور آنکھ کا کاجل سعیدکا ایمان لوٹنے کو کافی تھے

    ’’اچھا اب تم جاؤ’’

    سعید نے ڈونگا پکڑ لیا اسے اپنے سینے میں مچلتے دل سے خوف آنے لگا تھا، کمبخت قابو سے باہر ہوا جا رہا تھا

    وقت جیسے تھم سا گیا تھادن تو ہنگاموں کی نذر ہو جاتا لیکن رات تمام تر وحشتیں لیے پہلو میں آن بیٹھتی۔ بلب کی مدہم سی زرد روشنی میں دیواروں پر ناچتے سائے زندہ ہو جاتے اور اپنی نوکیلی انگلیوں اور تیز دھار ناخنوں سے اسے نوچنے لگتے، وہ ہر رات تنہائی کے ان خوفناک بھوتنو سے لڑتے لڑتے گزار دیتا، دن سارے ان چاہے ہنگام ساتھ لے کر آتا، وہ اکتانے لگا

    ایسے میں رانو کا خیال جیسے واحد سہارا تھا وہ اپنی تمام تر خوبصورتیوں سمیت جب تصور میں وارد ہوتی تو وہ کچی کوٹھڑی کسی شیش محل میں تبدیل ہو جاتی مدقوق روشنی والا مریل بلب چودھویں کے چاند کی سحر آگیں روشنی لٹانے لگتا، کچی بد رنگ دیواروں پر ہزاروں رنگ جھلملانے لگتے سعید رانو کاہاتھ تھامے خواب وادیوں میں اتر جاتا جہاں جھرنوں کا مترنم پانی الفت کے سرمدی سُر چھیڑ دیتا، فضاؤں میں نغمگی سی گھل جاتی، ہوا رقص کرنے لگتی، کلیوں کے نازک لبوں پر مسکان بکھر جاتی اور مخملیں سبزے پر تھرکتی چاندنی بیخود ہو اپنے بلوریں جام بھر بھر محبت کرنے والی روحوں کو چاہت کی مے بانٹنے لگتی، تشنگی مٹنے لگتی اور روح بیخود میں در عشق پر دھمال ڈالنے لگتی

    اس کے پور پورمیں اکتاہٹ اتر آئی تھی، انتہائی بے دلی سے نمازیں بھی ادا کرتا معمولی غلطی پر قرآن پڑھنے کے لیے آنے والے بچوں کو روئی کی طرح دھنک کر رکھ دیتا اور بعد میں انھیں بہلاتے ہوئے خود بھی سسک پڑتا

    وہ اس ماحول سے بھاگنا چاہتا تھا لیکن کہاں؟ یہ سوال اس کے قدم جکڑ لیتا اس کی تعلیم کا سلسلہ موقوف ہو چکا تھا دن رات مسجدحجرے میں پڑا رہتا، اسے لگتا شاید وہ بھی انھی کچی دیواروں کا حصہ ہے بھدا، بدرنگ اور کھردرا، اپنی بیزاری کہ وجہ سمجھنے سے وہ خود بھی قاصر تھا اسے مسجد اور اس کے خاموش ماحول سے وحشت ہونے لگی عجیب مفلوج کر دینے والی یاسیت تھی اک بے نام اداسی اسے لگا وہ پاگل ہو جائےگا وہ اپنے ہی بال نوچنے لگتا۔

    اس دن جب بڑے چودھری جی نے شادی کی تجویز اس کے سامنے رکھی تو وہ چونک اٹھا،

    ’’ہاں میاں جی، بڑے میاں جی ہوتے تو سب خود دیکھ لیتے لیکن اب ہمیں ہی کچھ کرنا ہوگا اگر آپ رضامند ہوں تو بات چلاؤں؟ظ

    ’’چودھری جی۔۔۔ وہ۔۔۔ میں۔۔ سعید گڑبڑا گیا۔

    ’’اگر کوئی لڑکی نظر میں ہو تو بتا دیں ورنہ میں اپنے طور پر کچھ کرتا ہوں’’

    چودھری جی سنجیدگی سے بولے۔

    ’’بھاگ بھری کی بیٹی رانو کے بارے میں کیا خیال ہے؟ بہت سگھڑ لڑکی ہے’’

    سعید کو لگا د ل ابھی پسلیاں توڑ کر باہر نکل آئےگا، اسے سینے میں سانسیں اٹکتی ہوئی محسوس ہوئیں۔

    ’’ آپ نے جواب نہیں دیا؟’’

    چودھری جی نے پھر پوچھا۔

    ’’چودھری جی میں کیا بولوں، آپ بڑے ہیں جیسا مناسب لگے کریں’’

    سعید نے سار ا معاملہ ان پر ڈال دیا۔

    ٹھیک ہے میاں جی میں بات کرتا ہوں ربّ سوہنا بہتر کرےگا۔

    وہ مصافحہ کر کے باہر نکل گئے۔

    سعید کے اندر ہلچل مچ گئی تھی، وہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے رانو کی مرضی جاننا چاہتا تھا، شام کو جب وہ کھانا لے کر آئی تو سعید نے اسے روک لیا۔

    ’’رانو ایک بات پوچھوں’’

    اس نے بہت جھجھکتے ہوئے کہا

    ’’جی میاں جی ضرور’’

    ’’ مجھ سے شادی کروگی؟’’

    سعید کی آواز کپکپا رہی تھی رانو ایک دم چپ ہو گئی۔

    ’’کیا ہوا تم نے جواب نہیں دیا؟’’

    ’’میاں جی مجھے ہر گھر کا پکا ہوا کھانا اچھا نہیں لگتا’’

    رانو کی آواز بہت دھیمی تھی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے