کہانی کی کہانی
بوسیدگی، زنگ آلود قفل اور خستہ حال عمارتوں کی فضا سے معمور اس کہانی میں پاک ناموں والے پتھر کا قصہ بیان کیا گیا ہے۔ راوی کے خاندان میں اس پتھر کی اہمیت اس قدر زیادہ تھی کہ ساری جائداد ایک طرف اور پتھر ایک طرف رہتا تب بھی لوگ پتھر کے حصول کو ترجیح دیتے۔ اس پتھر کے سلسلہ میں اس خاندان میں خوں ریزیاں بھی ہوئیں لیکن جب راوی کو وہ پتھر ملتا ہے تو اسے اس میں کوئی خاص بات نظر نہیں آتی، پتھر معمولی ہوتا ہے اور اس پر پاک نام نقش ہوتے ہیں بس۔ پھر بھی وہ اسے گلے میں پہن لیتا ہے اور پھر ایک دن اتار کر ان متبرک چیزوں کے ساتھ رکھ دیتا ہے جو اس کے ساتھ دفن کی جائیں گی۔