aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

راحت اندوری : چاند پاگل ہے

راحت اندوری ہمارے وقت کے مقبول شاعر ہیں - انکی شاعری ہماری زندگی کا آئینہ ہے - انکے چند بہترین اشعار پیش خدمت ہیں-

روز تاروں کو نمائش میں خلل پڑتا ہے

چاند پاگل ہے اندھیرے میں نکل پڑتا ہے

راحت اندوری

سورج ستارے چاند مرے ساتھ میں رہے

جب تک تمہارے ہاتھ مرے ہاتھ میں رہے

راحت اندوری

رات کی دھڑکن جب تک جاری رہتی ہے

سوتے نہیں ہم ذمہ داری رہتی ہے

راحت اندوری

سوئے رہتے ہیں اوڑھ کر خود کو

اب ضرورت نہیں رضائی کی

راحت اندوری

ستارو آؤ مری راہ میں بکھر جاؤ

یہ میرا حکم ہے حالانکہ کچھ نہیں ہوں میں

راحت اندوری

چراغوں کا گھرانا چل رہا ہے

ہوا سے دوستانہ چل رہا ہے

راحت اندوری

اب اتنی ساری شبوں کا حساب کون رکھے

بڑے ثواب کمائے گئے جوانی میں

راحت اندوری

چاند سورج مری چوکھٹ پہ کئی صدیوں سے

روز لکھے ہوئے چہرے پہ سوال آتے ہیں

راحت اندوری

جا نمازوں کی طرح نور میں اجلائی سحر

رات بھر جیسے فرشتوں نے عبادت کی ہے

راحت اندوری

شام نے جب پلکوں پہ آتش دان لیا

کچھ یادوں نے چٹکی میں لوبان لیا

راحت اندوری

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے