ضبط سے مطلب بجز وارستگی دیگر نہیں
دلچسپ معلومات
۱۸۱۶ء
ضبط سے مطلب بجز وارستگی دیگر نہیں
دامن تمثال آب آئنہ سے تر نہیں
ہے وطن سے باہر اہل دل کی قدر و منزلت
عزلت آباد صدف میں قیمت گوہر نہیں
باعث ایذا ہے برہم خوردن بزم سرور
لخت لخت شیشۂ بشکستہ جز نشتر نہیں
واں سیاہی مردمک ہے اور یاں داغ شراب
مہ حریف نازش ہم چشمی ساغر نہیں
ہے فلک بالا نشین فیض خم گردیدنی
عاجزی سے ظاہرا رتبہ کوئی برتر نہیں
دل کو اظہار سخن انداز فتح الباب ہے
یاں صریر خامہ غیر از اصطکاک در نہیں
ہو گئی ہے غیر کی شیریں بیانی کارگر
عشق کا اس کو گماں ہم بے زبانوں پر نہیں
کب تلک پھیرے اسدؔ لب ہاے تفتہ پر زباں
تاب عرض تشنگی اے ساقی کوثر نہیں
مأخذ:
دیوان غالب جدید (Pg. 272)
- مصنف: مرزا غالب
-
- ناشر: مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی، بھوپال
- سن اشاعت: 1982
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.