Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کہوں کیا گرم جوشی مے کشی میں شعلہ رویاں کی

مرزا غالب

کہوں کیا گرم جوشی مے کشی میں شعلہ رویاں کی

مرزا غالب

MORE BYمرزا غالب

    دلچسپ معلومات

    ۱۸۱۶ء

    کہوں کیا گرم جوشی مے کشی میں شعلہ رویاں کی

    کہ شمع خانۂ دل آتش مے سے فروزاں کی

    سیاہی جیسے گرجاوے دم تحریر کاغذ پر

    مری قسمت میں یوں تصویر ہے شب ہاے ہجراں کی

    بہ زلف مہ وشاں رہتی ہے شب بیدار ظاہر ہے

    زبان شانہ سے تعبیر صد خواب پریشاں کی

    ہمیشہ مجھ کو طفلی میں بھی مشق تیرہ روزی تھی

    سیاہی ہے مرے ایام میں لوح دبستاں کی

    دریغ آہ سحرگہ کار باد صبح کرتی ہے

    کہ ہوتی ہے زیادہ سرد مہری شمع رویاں کی

    مجھے اپنے جنوں کی بے تکلف پردہ داری تھی

    ولیکن کیا کروں آوے جو رسوائی گریباں کی

    ہنر پیدا کیا ہے میں نے حیرت آزمائی میں

    کہ جوہر آئنے کا ہر پلک ہے چشم حیراں کی

    خدایا کس قدر اہل نظر نے خاک چھانی ہے

    کہ ہیں صد رخنہ جوں غربال دیواریں گلستاں کی

    ہوا شرم تہہ دستی سے وہ بھی سر نگوں آخر

    بس اے زخم جگر اب دیکھ لی شورش نمکداں کی

    بیاد گرمی صحبت برنگ شعلہ دہکے ہے

    چھپاؤں کیونکے غالبؔ سوزشیں داغ نمایاں کی

    مأخذ:

    دیوان غالب جدید (Pg. 316)

    • مصنف: مرزا غالب
      • ناشر: مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی، بھوپال
      • سن اشاعت: 1982

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے