اثر سوز محبت کا قیامت بے محابا ہے
دلچسپ معلومات
۱۸۱۶ء
اثر سوز محبت کا قیامت بے محابا ہے
کہ رگ سے سنگ میں تخم شرر کا ریشہ پیدا ہے
نہاں ہے گوہر مقصود جیب خود شناسی میں
کہ یاں غواص ہے تمثال اور آئینہ دریا ہے
عزیزو ذکر وصل غیر سے مجھ کو نہ بہلاؤ
کہ یاں افسون خواب افسانۂ خواب زلیخا ہے
تصور بہر تسکین تپیدن ہاے طفل دل
بباغ رنگ ہاے رفتہ گلچین تماشا ہے
بہ سعی غیر ہے قطع لباس خانہ ویرانی
کہ تار جادۂ رہ رشتۂ دامان صحرا ہے
مجھے شب ہاے تاریک فراق شعلہ رویاں میں
چراغ خانۂ دل سوزش داغ تمنا ہے
ترے نوکر ترے در پر اسدؔ کو ذبح کرتے ہیں
ستمگر ناخدا ترس آشنا کش ماجرا کیا ہے
مأخذ:
دیوان غالب جدید (Pg. 333)
- مصنف: مرزا غالب
-
- ناشر: مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی، بھوپال
- سن اشاعت: 1982
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.