اس قامت رعنا کی جہاں جلوہ گری ہے
دلچسپ معلومات
۱۸۱۶ء
اس قامت رعنا کی جہاں جلوہ گری ہے
تسلیم فروشی روش کبک دری ہے
شرمندۂ الفت ہوں مداوا طلبی سے
ہر قطرۂ شربت مجھے اشک شکری ہے
سرمایۂ وحشت ہے دلا سایۂ گلزار
ہر سبزۂ نوخاستہ یاں بال پری ہے
روشن ہوئی یہ بات دم نزع کہ آخر
فانوس کفن بہر چراغ سحری ہے
ہم آئے ہیں غالبؔ رہ اقلیم عدم سے
یہ تیرگی حال لباس سفری ہے
مأخذ:
دیوان غالب کامل (Pg. 270)
- مصنف: مرزا غالب
-
- ناشر: ساکار پبلیشرز پرائیویٹ لمیٹیڈ، ممبئی
- سن اشاعت: 1990
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.