بدست آوردن دل گوہر دریائے شاہی ہے
دلچسپ معلومات
۱۸۱۶ء
بدست آوردن دل گوہر دریاے شاہی ہے
وگر نہ خاتم دست سلیماں فلس ماہی ہے
سخن تاریک طبعوں کا ہے اظہار کثافت ہا
کہ زنگ خامۂ فولاد ماناے سیاہی ہے
خمیدن نشۂ مے میں ہے شرم زشت اعمالی
دماغ زہد میں آخر غرور بے گناہی ہے
نہیں ہے خالی آرایش سے بے سامانی عاشق
شکست حال انداز آفرین کج کلاہی ہے
اسدؔ خوباں بھی دور چرخ سے رنجیدہ خاطر ہیں
گریباں چاکی گل ہا نشان داد خواہی ہے
مأخذ:
دیوان غالب کامل (Pg. 285)
- مصنف: مرزا غالب
-
- ناشر: ساکار پبلیشرز پرائیویٹ لمیٹیڈ، ممبئی
- سن اشاعت: 1990
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.