منت کشی میں حوصلہ بے اختیار ہے
دلچسپ معلومات
۱۸۱۶ء
منت کشی میں حوصلہ بے اختیار ہے
دامان صد کفن تہ سنگ مزار ہے
کس کا سراغ جلوہ ہے حیرت کو اے خدا
آئینہ فرش شش جہت انتظار ہے
عبرت طلب ہے حل معماے آگہی
شبنم گداز آئنۂ اعتبار ہے
ہے ذرہ ذرہ تنگی جا سے غبار شوق
گر دام یہ ہے وسعت صحرا شکار ہے
دل مدعی و دیدہ بنا مدعَی علیہ
نظارے کا مقدمہ پھر رو بکار ہے
چھڑکے ہے شبنم آئنۂ برگ گل پہ آب
اے عندلیب وقت وداع بہار ہے
خجلت کش وفا کو شکایت نہ چاہیے
اے مدعی طلسم عرق بے غبار ہے
پچ آپڑی ہے وعدۂ دلدار کی مجھے
وہ آے یا نہ آے پہ یاں انتظار ہے
کیفیت ہجوم تمنا رسا اسدؔ
خمیازہ ساغر مے رنج خمار ہے
مأخذ:
دیوان غالب جدید (Pg. 348)
- مصنف: مرزا غالب
-
- ناشر: مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی، بھوپال
- سن اشاعت: 1982
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.