Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : محمد طیب دہلوی

V4EBook EditionNumber : 001

ناشر : رومانہ پبلیکیشنز، دہلی

سن اشاعت : 2002

زبان : Urdu

موضوعات : زبان وادب, تحقیق و تنقید, ترجمہ

ذیلی زمرہ جات : ترجمہ: تاریخ و تنقید, ترجمہ, زبان

صفحات : 456

معاون : گورو جوشی

انگریزی ترجمہ کا فن
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

ہندوستان ایك كثیر لسانی ملك ہے۔یہاں اسكولوں میں كم از كم تین زبانیں ایك ہی وقت میں ساتھ ساتھ پڑھائی جاتی ہیں۔اس كا نتیجہ یہ ہوتا ہے كہ طلبا كسی ایك زبان میں بھی مہارت حاصل نہیں كرپاتے ۔ایسے طلبا جہاں ذریعہ تعلیم اردو یاہندی ہے ،وہاں طلبہ كو دوسری زبان میں مہارت حاصل كرنے كے لیے ترجمہ كی ضرورت قدم قدم پر پیش آتی ہے۔اسی لیے زیر نظر كتاب"انگریزی ترجمہ كا فن"اسكول كالج كے ان سبھی طلبہ كے لیے لكھی گئی ہےجو اردو سے انگریزی سیكھنے كے خواہش مند ہیں۔یہ كتاب ان طلبہ كے لیے بھی فائدہ مند ہے جو عربی مدارس سے فارغ التحصیل ہونے كے بعد كالج میں ڈگری سطح پر انگریزی بحیثیت ایك مضمون سیکھتے ہیں۔دنیا كے كسی بھی ملك میں رہنے ،بہتر روزگار حاصل كرنے كے لیے ،سائنس و ٹكنالوجی كی مختلف معلومات حاصل كرنے كے لیے انگریزی زبان كا جاننا اور سیكھنا ضروری ہے۔اس كتاب سےطلبہ بطور رہنما و معان گائیڈ مستفید ہوسكتے ہیں۔انگریزی اسكول كے بچے بھی براہ راست انگریزی سیكھنے كے طریقہ سے انگریزی قواعد میں مكمل مہارت حاصل كرسكتے ہیں۔اس كے علاوہ اس میں "گرامر ٹرانسلیشن"طریقہ سے انگریزی سیكھانے كی ایك كوشش كی گئی ہے۔انگریزی جملوں كے سوسے زائد نمونے جو تقریبا پورے انگریزی قواعد كا احاطہ كیے ہوئے ہیں ،جابہ جا مثالوں اور مشقی جملوں میں پیش كیے گئے ہیں۔اس كتاب كا پہلا حصہ انگریزی قواعد پر مبنی ہے جو تالیفی نوعیت كا ہے اور دوسرا حصہ ترجمہ كے فن اور روایت پر مبنی ہے جس میں نظر اور نظم والے اقتباسات كی حل شدہ مثالیں اچھی تعداد میں پیش كی گئی ہیں۔یونیورسٹی میں زیر تعلیم تمام طلبہ كے لیے بھی یہ ایك معاون كتاب ہے جو مخصوص مطالعہ كے تحت فن ترجمہ جیسے موضوع پر ڈگری یا ڈپلومہ كورس كر رہے ہیں۔یہ حصہ تصنیفی نوعیت كا ہے۔تیسرے اور آخری حصے میں غیر حل شدہ اقتباسات مشق كے لیے پیش كیے ہیں۔امید ہے یہ كتاب تعلیمی حلقوں میں ضرورپسندكی جائے گی۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے