Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

by یوسف ناظم

دامن یوسف

یوسف ناظم کے مزاحیہ مضامین کا انتخاب

by یوسف ناظم

مصنف : یوسف ناظم

ایڈیٹر : عنایت علی

V4EBook EditionNumber : 001

ناشر : دلرس ایجوکیشنل کلچرل سوسائٹی، اورنگ آباد

مقام اشاعت : اورنگ آباد, انڈیا

سن اشاعت : 2003

زبان : Urdu

موضوعات : طنز و مزاح, مضامين و خاكه

ذیلی زمرہ جات : نثر, مضامین

صفحات : 426

معاون : ریختہ

دامن یوسف
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

یوسف ناظم اردو کی معروف طنز و مزاحیہ نگار ہیں۔ ان کے مزاحیہ مضامین اپنی برجستگی اور موضوعات کے تنوع کے باعث معروف ہیں۔ ان مضامین میں یوسف ناظم نے معاشی اور سماجی مسائل کو طنز و مزاحیہ اسلوب میں پیش کیا ہے۔ پیش نظر یوسف ناظم کے طنز و مزاحیہ مضامین کا ا نتخاب ہے۔ جس میں یوسف ناظم کے 1944ء سے 2002ء تک کے مضامین کو شامل کیا گیاہے۔ جس کو عنایت علی صاحب نے مرتب کیا ہے۔ اپنی اس کتاب کے متعلق مرتب خود لکھتے ہیں۔ "شفگتہ اور باغ و بہار تحریروں کا یہ گلدستہ "دامن یوسف" آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ شائستہ اور اپنے اندر معنی و مفہوم کی گہرائیاں لئے ہوئے جملے اور خاص طور پر وہ الفاظ جو قوسین میں لکھے ہوتے ہیں آپ کو بے ساختہ مسکرانے پر مجبور کردیں گے۔ مجھے امید ہے کہ اردو ادب کے طنز و مزاح میں اور خاص طور "مطالعہ یوسف ناظم" کے سلسلہ میں یہ کتاب ایک اہمیت کی حامل ہوگی۔"

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

یوسف ناظم کا شمار اردو کے ممتاز ترین طنز ومزاح نگاروں میں ہوتا ہے ۔ ان کی پیدائش 18 نومبر 1918 کو مہاراشٹر کے ایک چھوٹے سے شہر جالنہ میں ہوئی ۔ جالنہ میں ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد مہاراشٹر کے عثمانیہ کالج سے انٹر کیا ۔  جامعہ عثمانیہ سے اردو ادبیات میں اعلی تعلیم حاصل کی پھر حیدر آباد میں ہی مترجم کی حثیت سے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز کیا ۔ اس کے بعد وہ حیدر آباد میں ہی لیبر آفیسر کے طور پر مقرر کئے گئے اور اسی شعبے میں الگ الگ عہدوں پر اپنی خدمات انجام دیتے رہے ۔

یوسف ناظم کی ادبی زندگی کا آغاز اسکول کے زمانے میں ہی ہوگیا تھا وہ نظمیں اور غزلیں کہتے تھے لیکن دھیرے دھیرے طنز ومزاح کی طرف آگئے ۔ ’میزان‘ ’پیام‘  اور’ شگوفہ‘ جیسے رسالوں میں ان کے طنزیہ اور مزاحیہ مضامین کی مسلسل اشاعت نے بہت جلد انہیں مشہور کر دیا اور بہت دلچسپی کے ساتھ ان کی تحریریں پڑھی جانے لگیں ۔ یوسف ناظم نے مضامین بھی لکھے اور خاکے بھی ، شاعری بھی کی اور بچوں کے لئے بھی لکھا ۔ ان کی تمام تحریرں ایک بہت پروقار مزاح سے متعارف کراتی ہیں ۔ 

۲۳ جولائی ۲۰۰۹ کو ممبئی میں یوسف ناظم کا انتقال ہوا ۔ 

مزاحیہ مضامین کے مجموعے : کیف وکم ، فٹ نوٹ ، دیواریے ، زیر غور ، فقط ، البتہ ، بالکلیات ، فی الحال ، فی الفور ، فی الحقیقت ، فی زمانہ ، فی البدیہ ، من جملہ ، ورنہ ، وغیرہ 

خاکے :
سائے ہمسائے ، ذکر خیر ، علیک سلیک 

ادب اطفال : پلک نہ مارو ، الف سے ی تک ، مرغی کی چار ٹانگیں ، گاندھی جی ساؤتھ افریقہ میں ، بکرے کی تعریف 

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے