Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : داس بشمبر

V4EBook EditionNumber : 001

ناشر : عرفان پبلیشر، فیصل آباد

مقام اشاعت : فیصل آباد, پاکستان

سن اشاعت : 1989

زبان : Urdu

موضوعات : ترجمہ

ذیلی زمرہ جات : طب

صفحات : 616

مترجم : محمد عرفان

معاون : گورو جوشی

دوا کا انتخاب
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

یہ کتاب جو آپ کے سامنے ہے اردو میں ترجمہ کرکے آپ کی خدمت میں پیش کی جا رہی ہے۔ کتاب کی اہمیت کا اندازہ تو بہر صورت ہر ایک کو ہوگا کیونکہ اس میں عام امراض سے لے کر خاص بیماریوں کا علاج بتایا گیا ہے ۔اس کے پہلے باب میں دماغ سے متعلق امراض اور دوا پر بات ہوئی ہے ۔ حیرت تو یہ ہے کہ ہم عموماً جس چیز کو بیماری نہیں سمجھتے اصلاً وہ بیماری ہوتی ہے جیسے جوا بازی، چوری، خواہش وغیرہ اور ان سب کی دوا بھی تشخیص کی گئی ہے۔ دوسرا باب اعصابی نظام کی بیماریوں سے متعلق ہے ۔ اس میں مرگی ، ورم اعصاب یا اعصاب کا سُن ہو جانا اور چکر آنا جیسی بیماریوں پر بات ہوئی ہے۔ تیسرا باب آنکھیں اور نظر کے امراض کے بارے میں ہے۔ اس میں پلکوں کا فالج زدہ ہوجانا، آنکھوں کے آپریشن کے بعد تکلیف ہونا اور بھینگا پن جیسی بیماریوں کا علاج بتایا گیا ہے۔ چوتھے باب میں کانوں اور سننے کی بیماریوں کے بارے میں، پانچویں باب میں ناک اور گلے کی بیماریوں ، چھٹے باب میں مسوڑھے، دانتوں، منہ اور زبان کی بیماریوں، ساتویں باب میں چھاتی، پھیپھڑوں کی بیماریوں اور کھانسی ، آٹھویں باب میں دل اور خون کی نالیوں کی بیماریوں، نویں باب میں نظام انہضام کی بیماریوں اور پیٹ ، دسویں باب میں پیشاب کے نظام ، مثانے اور گردے کی بیماریوں ، گیارھویں باب میں آلات تناسل کی بیماریوں اور سوزاک ، بارھویں باب میں ہڈیوں ، جوڑوں اور پٹھوں کی بیماریوں، تیرھویں باب میں جلد ، بالوں اور ناخنوں کی بیماریوں ، چودھویں باب میں عام بخار ، پندرھویں باب میں متفرق امراض کے بارے میں یہاں تک کہ قبل از وقت بڑھاپے کے علاج پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے