deewaron ke beech

Nida Fazli

Meyaar Publications, Delhi
1992 | More Info

About The Book

Description

ندا فاضلی جدید اردوادب کے نہایت بے باک اور زرخیز ذہن کا ایک معتبر نام ہے۔انھوں نے مختلف اصناف ادب نظم،غزل،نثری نظم،گیت اور دوہوں میں ہی اپنے منفرد اسلوب کی شناخت نہیں دی ،بلکہ نثرمیں بھی ان کے اظہار کا انداز سب سے جدا ہے۔ان کی پہلی نثری تصنیف "ملاقاتیں" کے بعد اب انکی خود نوشت "دیواروں کے بیچ" منظرعام پر آئی۔ جس کے مطالعے سے ان کی خوبصورت اور دلکش نثر سے لطف اندوز ہونے کا موقعہ مل رہا ہے۔ان کی تحریر بہت معیاری ہے۔ان کی شاعری کے تو پہلے سے ہی سب قائل ہیں،لیکن اب ان کی نثر کے بھی سب دلدادہ ہوجائیں گے۔یہ سوانحی ناول ایک سماجی وتہذیبی دور کا منظر نامہ ہے۔جس میں ندافاضلی نے اپنی شخصیت کو یادوں کے ذریعہ ہمارے سامنے لایا ہے۔ان کا نثری اسلوب بے حد دلکش اور متاثرکن ہے۔اظہارکی زبان اور پیرائیہ بیان نے اسے مزید دلچسپ بنایا ہے۔یہ محض ندا فاضلی کی شخصیت کا ہی آئینہ نہیں ہے بلکہ ان کےعہد کا عکاس ہے۔

.....Read more

More From Author

See More

Popular And Trending Read

See More

EXPLORE BOOKS BY

Book Categories

Books on Poetry

Magazines

Index of Books

Index of Authors

University Urdu Syllabus