Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

"ہمدرد وقف" اپنی دواؤں کی عمدگی کے باعث برصغیر میں لازوال شہرت رکھتا ہے۔اسی طرح ہمدرد مطب اپنے مرجوعات اور ان کی شفا یابی کے اعتبار سے مشہور ہے۔زیر نظر کتاب ہمدرد وقف کے سرپرست اور واقف متولی عالی جناب حکیم حاجی عبدالحمیدکی تحریر کردہ ہے۔حاجی عبدالحمید صاحب ایک تجربہ کار طبیب بھی ہیں۔انھوں نے اس کتاب میں دیگر اطبا اور ان کے ماتحت افسر ،نیز دواخانے کے عام کارکنان ان کی آزمودہ کار مختلف بیماریوں کے مختلف علاج درج کیے ہیں۔ہمدرد دواخانہ ملک و قوم کا معیار صحت بلند کرنے کے لیے بہتر سے بہتر دواؤں کا ذخیرہ رکھتا ہے۔ان دواؤں میں ہندوستان کے دور دراز علاقوں ،کوہستانوں اور بیابانوں میں پیدا ہونے والی جڑی بوٹیاں بھی شامل ہوتی ہیں۔ان دواؤں سے ہر خاص و عام کو فائدہ پہنچانے کے لیے ہمدرد وقف نے زیر نظر کتاب "ہمدرد مطب" تصنیف کی ۔جس میں انسانوں کو عام طو رپر لاحق ہونے والی بیماریوں کا علاج لکھے گئے ہیں۔یہ ایسی بیماریاں ہیں جن سے عام طو رپر انسان اپنی زندگی میں نبردآزما ہوتا ہے۔ان بیماریوں کے مختلف علاج کے ساتھ ،غذائیں ،پرہیز و ہدایات بھی درج ہیں۔ہر مرض کے اسباب مختلف ہوتے ہیں ۔لہذا ان اسباب کے اختلاف کی بنا پر ہر مرض کے مختلف نسخے تجویز کیے گئے ہیں۔بعض اوقات کسی نسخے کی کسی دوا کا موجود نہ ہونا ممکن ہے،اس کے لیے اس کے ساتھ ہی اکثر امراض کے علاج میں دوسرا متبادل نسخہ بھی تجویز کردیا گیا ہے۔بسلسلہ ء علاج ،غذا و پرہیز بھی اہمیت رکھتا ہے ،لہذا ہر مرض کا علاج بتانے کے بعد ا سکے لیے مناسب غذا و پرہیز بھی بتادیا گیا ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے