Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : شفیق الرحمٰن ہاشمی

V4EBook EditionNumber : 002

ناشر : اسلامک بک فاؤنڈیشن، نئی دہلی

سن اشاعت : 1996

زبان : Urdu

موضوعات : تحقیق و تنقید

ذیلی زمرہ جات : تنقید, اقبالیات

صفحات : 391

معاون : جامعہ ہمدردہلی

اقبال کا تصور دین
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

اقبال نے اپنے فلسفے کی بنیاد ہی قرآن پر رکھی۔ انہوں نے اپنی نظم و نثر میں بہ کثرت قرآنی آیات کے حوالے دیے ، انھوں نے دین اور سیاست کو لازم و ملزوم قرارد یتے ہوئے تھیو کریسی (ملائیت) کی دو ٹوک مخالفت کی۔اقبال کے خیال میں اگر قوت اور طاقت دین اور اخلاق کی پابندیوں سے آزاد ہو تو وہ ہلاک کر دینے والے زہر سے بھی زیادہ خطرناک ہے اور اگر دین کی سر پرستی میں ہو اور اخلاقی اصولوں کی پابند رہے تو ایسی سیاست ہر زہر کا تریاق بن جاتی ہے۔زیر نظر کتاب میں شفیق الرحمن ہاشمی نے علامہ اقبال کے انھیں خیالات کو یکجا کرکے کتابی شکل میں پیش کیا ہے۔اس کتاب کو بارہ اہم اہم ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے ، مثلا پہلا باب اللہ کی حاکمیت کے حوالے سے ہے ، دوسر ے باب میں ملت اسلامیہ اور اس کے مقاصد کی جانب توجہ دلائی گئی ہے ، تیسرے باب میں ، ارکان اسلام کی حقیقت کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے ، چوتھاباب ،دین اور قوت کے حوالے سے ہے ، پانچواں باب مومن کی صفات کے حوالے سے ، چھٹا باب " عبادت ، ساتواں باب ، اسلام اور اجتماعیت ہے ، آٹھواں باب ، امامت کے حوالے سے ہے ، نویں باب میں اسلام میں عورت کی اہمیت کے حوالے سے مواد پیش کیا گیا ہے ،دسوان باب ، دین کے متعلق غلط تصورات کے بارے میں ہے ، گیارہواں باب ، روایت ملیہ کے بارے میں جبکہ بارہواں باب ، مسلمانوں کے نصب العین ےک حوالے سےہے ، ، مندرجہ بالا ابواب کے عناوین سے اس کتاب کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے