Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

by توصیف تبسم

جنگ آزادی 1857 کا مجاہد شاعر

میر محمد اسمعیل حسین منیر سکوہ آبادی

by توصیف تبسم

مصنف : توصیف تبسم

ناشر : نیشنل بک فاؤنڈیشن، کراچی

سن اشاعت : 2006

زبان : Urdu

موضوعات : سوانح حیات, تاریخ

صفحات : 205

معاون : انجمن ترقی اردو (ہند)، دہلی

جنگ آزادی 1857 کا مجاہد شاعر
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

سید محمد اسماعیل منیر شکوہ آبادی کا دور انیسویں صدی کے اوائل سے اواخر تک کا احاطہ کرتا ہے۔ منیر کا شمار اردو شاعری کے باکمال شعرا میں ہوتا ہے۔ ان کی قوت ایجاد اور اختراعی صلاحیتوں کی وجہ سے انہیں خاصا طبع زاد مانا جاتا ہے۔ زیر نظر کتاب ان کی شاعری کے ساتھ ساتھ ان کی زندگی کے بھی بعض ایسے گمشدہ پہلووٴں کی جانب اشارہ کرتی ہے جو اب تک عوام کے سامنے نہیں آ سکے تھے، مثلاً اکثر محققین و مورخین نے اب تک ان کے بارے یہی بتایا ہے کہ انہیں انگریزوں نے ایک طوائف نواب جان کے قتل کی پاداش میں کالے پانی کی سزا سنائی تھی جب کہ یہ کتاب اس کو رد کرتی ہے۔ انہیں اردو شاعری میں ایک خاص شعری رخ کی وجہ سے جانا جاتا ہے جسے ’حبسیہ‘ کہا گیا ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

نام محمد احمد توصیف، ڈاکٹر اور تخلص توصیف ہے۔۳؍اگست ۱۹۲۸ء کو بدایوں کے ایک قصبہ سہسوان میں پیدا ہوئے۔تقسیم ہند کے بعد راول پنڈی آگئے۔۱۹۶۲ء میں گورڈن کالج، راول پنڈی سے ایم اے کا امتحان پاس کیا۔ ’’منیر شکوہ آبادی‘‘ پر مقالہ لکھ کر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔نظم بھی کہتے ہیں مگر غزل ان کی محبوب صنف سخن ہے۔ ۱۹۵۲ ء سے باقاعدہ مقتدر ادبی رسائل میں آپ کے کلام چھپ رہا ہے۔ان کی شناخت ایک مبصر کی حیثیت سے بھی ہے۔’’کوئی اور ستارہ‘‘ کے نام سے ان کا شعری مجموعہ چھپ گیا ہے جس پر علامہ اقبال ہجرہ ایوارڈ ملا۔’’مثنویات دہلی کا تہذیبی ومعاشرتی مطالعہ‘‘ کے موضوع پر مقالہ لکھ چکے ہیں جو اب تک غیر مطبوعہ ہے۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:224

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے