"پھندنے" سعادت حسن منٹو کے بارہ افسانوں کا مجموعہ ہے، جس میں اسی نام کا افسانہ بھی شامل ہے ،افسانہ پھندنے کے بارے میں ناقدین کا کہنا کہ یہ اردو کا پہلا ایسا افسانہ ہے جس میں منٹو کے نمائندہ تمام تر فن کارانہ دسترس کے طفیل الفاظ کو اشیاء میں منتقل کیا ہے، اس افسانہ کو اردو کا پہلا علامتی اور تجریدی افسانہ بھی کہا گیا ہے، اس افسانے مین "شعور کی رو"کی تکنیک سے بھی کام لیا ہے، اس کے علاوہ اس مجموعہ میں منٹو کا مشہور افسانہ ٹوبہ ٹیک سنگھ ، فرشتہ، بدصورتی،دودا پہلوان، مسٹر معین الدین ، سودا بیچنے والی، عشقیہ کہانی، منظور، مس اڑونا جیکسن اور اس منجدھار میں جیسے شہکار افسانے شامل ہیں ۔