qissa fasana-e-ajaib

रजब अली बेग सुरूर

मकतबा जामिया लिमिटेड, नई दिल्ली
1940 | अन्य

पुस्तक: परिचय

परिचय

مرزا رجب علی بیگ سرور کی کتاب "فسانہ عجائب" مختصر داستانوں کے سلسلے کی مشہور کتاب ہے،اس داستان کو دبستان لکھنو کی نمائندہ تصنیف کی حیثیت سے دیکھا گیا ہے ،فسانہ عجائب انیسوی صدی کی ان کتابوں میں سے ہے ، جنھوں نے اپنے زمانے کے ادب کو غیر معمولی طور پر متاثر کیا ہے ،اس کتاب میں اپنے عہد کی روح ہے ، اس داستان کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا مزاج ہندوستانی ہے، اس کتاب کے دیباچے میں سرور نے میرامن اور دہلی دونوں کے متعلق جو کچھ لکھا تھا، اس نے باضابطہ اعلان جنگ کا کام کیاتھا، جب باغ و بہار کے آسان اور عام فہم اسلوب پر اس زمانے میں اعتراضات کیے جانے لگے تو انہوں نے اس کے مقابلے میں "فسانہ عجائب" کی صورت میں مشکل اور گراں عبارت لکھ کر "باغ و بہار" کی ضد پیش کی۔ اور اس زمانے میں خوب داد حاصل کی۔ بقول شمس الدین احمد، "فسانہ عجائب لکھنؤ میں گھر گھر پڑھا جاتا تھا۔ اور عورتیں بچوں کو کہانی کے طور پر سنایا کرتی تھیں اور بار بار پڑھنے سے اس کے جملے اور فقرے زبانوں پر چڑھ جاتے تھے۔" یہ ایک ادبی شاہکار اور قدیم طرز انشاء کا بہترین نمونہ ہے۔ اس کی عبارت مقفٰفی اور مسجع، طرز بیان رنگین اور دلکش ہے۔ ادبی مرصع کاری، فنی آرائش اور علمی گہرائی کو خوب جگہ دی گئی ہے۔ داستان اور قصے کی مقبولیت کے پیش نظر اس کو آسان اور مختصر کرکے بچوں کے لئے بھی پیش کیا ہے، تاکہ ہر کوئی استفادہ کرسکے، زیر نظر قصہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

.....और पढ़िए

लेखक की अन्य पुस्तकें

पूरा देखिए

लोकप्रिय और ट्रेंडिंग

पूरा देखिए

पुस्तकों की तलाश निम्नलिखित के अनुसार

पुस्तकें विषयानुसार

शायरी की पुस्तकें

पत्रिकाएँ

पुस्तक सूची

लेखकों की सूची

विश्वविद्यालय उर्दू पाठ्यक्रम