Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

CANCEL DOWNLOAD SHER

Author : Basheer Ahmad Gopamawi

Publisher : Munshi Nawal Kishor, Lucknow

Origin : Lucknow, India

Year of Publication : 1887

Language : Urdu

Categories : Medicine

Pages : 84

Contributor : Rekhta

risala-e-tareefunnabz
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

About The Book

حکمت و طب کی کتابوں کی بات کی جائے تو ان کی تعداد سب سے زیادہ عربی زبان میں نظر آئے گی ، اس کے بعد فارسی پھر اردو زبان میں ۔ اردو زبان و ادب کا حکمت و طب سے بہت ہی گہرا ربط رہا ہے ۔ ادب اور طب اردو میں تقریبا ساتھ ساتھ چلے ہیں اور اب تک یہ دیکھنے کو بھی ملتا ہے ۔ لیکن جب زند گی جدید سے جدید تر ہونے لگی تو حکمت سے بھی لوگوں کا دور کا واسطہ ہونے لگا ۔ اردو کے لیے یہ بات قابل فخر رہی ہے کہ اس نے طب کو اپنے دامن میں سمیٹا اور کئی حکیموں نے اپنے تجربات کواس میں درج کیاجس سے بعد والے مستفیدہوتے رہے ۔ جس طرح سے فکش و شاعری میں تجر بات کو پیش کیا جاتا ہے اسی طریقے سے کئی حکیموں نے اپنے قیمتی نسخوں کو تجربات کے مرحلے سے گزار کر ارد زبان میں شائع بھی کیاجس کی ایک مثال یہ کتاب ہے ۔ علم طب سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے یہ کتاب بہت ہی قیمتی ہے۔نبض ایک ایسا جز ہے جو حکمت کے لیے امر اض کی شناخت کا بنیادی حصہ ہے، ایسے میں علم نبض سے کوئی کیسے ناواقف رہ سکتا ہے ۔ حکیم بشیر احمد کی علم نبض کے متعلق یہ تحقیقی کتاب ہے جس میں ان کے مشورے بھی ہیں اور ساتھ ہی ماقبل کے ثقہ حکیموں کا قول بھی موجود ہے ۔ اس کتاب میں علم نبض کی جملہ جزئیات کو اجمالی طور پر بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے ، جس سے مبتدی اور ذی علم بھی یکساں مستفید ہوسکتے ہیں ۔

.....Read more
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

More From Author

Read the author's other books here.

See More

Popular And Trending Read

Find out most popular and trending Urdu books right here.

See More

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
Speak Now