पुस्तक: परिचय

परिचय

مرز محمد ہادی رسوا بحیثیت شاعر اور فکشن نگار معروف ہیں۔جو بنیادی طور پر مذاہب، فلسفہ اور فلکیات کے موضوعات پر گرفت رکھتے ہیں۔انھیں اردو فارسی ،عربی اور انگریزی زبانوں پر عبور حاصل ہے۔ان کے مشہور ناول "امرو جان ادا"اردو ناول نگاری کے باب میں اہمیت کا حامل ہے۔زیر نظر کتاب ان کا ایک اور ناول "شریف زادہ " ہے۔یہ ناول سوانح عمری کے طرز پر بغیر پلاٹ کے لکھا گیا ہے۔ ناول سے متعلق خود مرزا رسوا لکھتے ہیں"میری تالیفات شریف زادہ یعنی مرزا عابد حسین کی سوانح عمری کا تیسرا نمبرہے لیکن اپنے خیالات کے سلسلہ میں یہ پہلا ناول ہے جو میں نے بطو رسوانح عمری کے تحریر کیا ہے ۔۔۔۔۔یہ بھی ممکن ہے کہ ایک شریف زادہ کی لائف آئیڈل بعینہ وہی نہ ہو جو مرزا عابد حسین کا ہے لیکن اس میں شک نہیں ہے کہ ضرورت زمانہ کو دیکھتے ہوئے عابد حسین کی لائف آئیڈل ہے جو مصائب مرزا عابد حسین کو اپنی زندگی میں پیش آئے وہ عجیب و غریب نہیں ہیں لیکن جس تدابیر سے انھوں نے ان بلاؤں کا مقابلہ کیا اس کو دفع کیا اور ان کے عمل میں لانے کی جرات کی ،ہستی ملک میں بہت کم پیدا ہوئی ہیں۔" اس طرح یہ ناول مرکزی کردار مرزا عابد حسین کے حیات اور مشکلات کا احاطہ کرتا ہے۔جس میں اس کردار کا مختلف آزامائشوں کا مقابلہ کرنا اور سرخروئی حاصل کرنے کو دلچسپ پیرائیہ میں بیان کیا گیا ہے۔

.....और पढ़िए

लेखक की अन्य पुस्तकें

पूरा देखिए

लोकप्रिय और ट्रेंडिंग

पूरा देखिए

पुस्तकों की तलाश निम्नलिखित के अनुसार

पुस्तकें विषयानुसार

शायरी की पुस्तकें

पत्रिकाएँ

पुस्तक सूची

लेखकों की सूची

विश्वविद्यालय उर्दू पाठ्यक्रम