aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب مولانا ندوی کے ان خطبات کا مجموعہ ہے جو ندوۃ العلماء کے شعبہ دعوت و فکر اسلامی میں دیئے گئے تھے۔ اصل متن عربی میں ہے جس کا اردو بامحاورہ اور سلیس ترجمہ کیا گیا ہے۔ یہ خطبات مختلف موضوعات پر ہیں جن میں دعوت دین میں حکمت و وسعت، حضرت ابراہیم ؑ کی دعوت، حضرت یوسف ؐ کی تبلیغ ، حضرت موسیٰؕ کی تبلیغ، خاتم الانبیاءﷺ کی دعوت و حکمت کے نمونے ،حکمت و بلاغت کے نمونے، حکمران حبشہ کے دربار میں جعفر بن ابی طالب جیسے موضوعات کو بڑے مدلل اور بلاغت کے ساتھ سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے اور ترجمے میں بھی اصل متن کے معنی مرادی اور احساسات کا پورا خیال رکھا گیا ہے۔ مولانا محمد رابع حسنی ندوی کا "پیش لفظ" انتہائی جامع ہے ۔ کتاب کا مطالعہ دل و دماغ کو روشن کرنے کا بہترین ذریعہ ثابت ہوگا۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets