aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
شاعری محض قافیہ پیمائی ، حسین لفظوں کا مجموعہ نہیں، بلکہ یہ لطیف احساسات و جذبات، اعلیٰ افکار و خیالات، روشن تجربات و مشاہدات کا حسین اظہار ہے۔ جس سے لطف اندوز ہونے، اس میں پوشیدہ مفاہیم تک رسائی کے لیے ذوق شعر و ادب کا ہونا ضروری ہے۔ پیش نظر کتاب عہد حاضر کے معروف فکشن نگار و ناقد غضنفر صاحب کی تصنیف "تدریس شعر وشاعری" ہے۔ جس میں شعر و شاعری کی تدریس کے صحیح طریقے مع مثال پیش کئے گئے ہیں۔ تدریس، ماقبل تدریس معلم کی تیاری، شاعری سے شغف، اردو کے نامور شعرا کے کلام سے واقفیت وغیرہ سے متعلق اہم اور تفصیلی معلومات فراہم کی گئی ہے۔ یہ تصنیف تدریس شاعری میں اساتذہ کے لیے معاون ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi
GET YOUR PASS