aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مسیحیت ایک توحید پرست مذہب ہے جس کی بنیاد یسوع مسیح کی زندگی اور ان کی تعلیمات ہیں اور کلیسیا سے مراد مسیحی الٰہیات یعنی وہ تحریک و تنظیم ہے جس کو یسوع مسیح نے اپنے بعد نجات کی مہم کو انسانوں کے درمیان پھیلانے کے لیے قائم کیا تھا۔مسیحیت کا آغاز پہلی صدی عیسوی میں ایک چھوٹی یہودی جماعت کی شکل میں ہوا اور بہت کم عرصہ میں یہ مذہب مشرق وسطی اور رومی سلطنت کے علاقوں خصوصاً شمالی افریقا میں پھیل گیا۔ زیر نظر کتاب"تاریخ مسیح"خواجہ حسن نظامی کی تحریر کردہ کتاب ہے ،اس کتاب میں عیسائی مذہب کی تاریخی معلومات پیش کی گئی ہے۔حضرت عیسی ؑ کی پوری زندگی اور ان کی تعلیم کو تاریخی حالات کی روشنی میں معتبر کتابوں کے حوالے سے پیش کی گیا ہے۔اس کتاب کے مقصد کے تحت وہ خود لکھتے ہیں "یہ کتاب اسکول کے لڑکوں اور لڑکیوں کی تاریخ معلومات پڑھانے کی نیت سے لکھی گئی ہے،خاص کر مسلمان بچوں کی واقفیت کا مجھے زیادہ خیال تھا"۔
Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi
GET YOUR PASS