tazkira-e-khush marka-e-zeba

सआदत ख़ाँ नासिर

मज्लिस-ए-तरक़्क़ी-ए-अदब, लाहौर
1970 | अन्य

पुस्तक: परिचय

परिचय

زیر نظر کتاب "خوش معرکہ زیبا" اردو کے کلاسکی ادب کا تذکرہ ہے، جس کو 1848ء میں سعادت خان ناصر نے مرتب کیا تھا۔ اس تذکرے کی خوبی یہ ہے کہ گلشن ہند مولفہ مرزا علی لطف، گلدستہ حیدری مولفہ حیدری، انتخاب دواوین مولفہ امام بخش صہبائی اور گلدستہ نازنیناں مولفہ کریم الدین کے بعد یہ پانچواں تذکرہ تھا جو فارسی زبان کے برعکس اردو میں لکھا گیا اور اس میں زیر تذکرہ شاعر کے علاوہ اس کے شاگردوں اور شاگردوں کے شاگردوں کا ذکر بھی کیا گیا۔ اس تذکرہ کو مشفق خواجہ نے دو جلدوں میں مرتب کیا ہے۔ مشفق خواجہ نے اس تذکرہ کے دستیاب چار نسخوں کو سامنے رکھ کر مرتب کیا ہے۔ انہوں نے اپنے مقدمہ میں ان چاروں مخطوطوں کی تفصیلات کے علاوہ متون اور شعرا کی تعداد کا فرق بھی واضح کر دیا ہے۔ انہوں نے ان چاروں نسخوں کی روشنی میں اس تذکرے میں شعرا کی تعداد کا تعین ۸۲۴ کیا گیا ہے۔ اس تذکرہ میں مشفق خواجہ کے تحقیقی اور تفصیلی مقدمہ کے علاوہ حواشی کا بھی اہتمام موجود ہے، جس کے بعد اس تذکرے کی آسان تشریح و تفہیم ہو جاتی ہے۔

.....और पढ़िए

लेखक की अन्य पुस्तकें

पूरा देखिए

लोकप्रिय और ट्रेंडिंग

पूरा देखिए

पुस्तकों की तलाश निम्नलिखित के अनुसार

पुस्तकें विषयानुसार

शायरी की पुस्तकें

पत्रिकाएँ

पुस्तक सूची

लेखकों की सूची

विश्वविद्यालय उर्दू पाठ्यक्रम