اردو ادب میں طنز و مزاح

وزیر آغا

کتب خانہ اکیڈمی پنجاب ،لاہور
1958 | مزید
  • معاون

    نزہت مہدی

  • موضوعات

    طنز ومزاح, نصابی کتاب

  • صفحات

    367

کتاب: تعارف

تعارف

وزیر آغا کی کتاب "اردو ادب میں طنز و مزاح" کو 1956 میں پنجاب یونیورسٹی نے ایک اوریجنل تحقیقی کام قرار دیتے ہوئے وزیر آغا کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری پیش کی۔اس کتاب میں وزیر آغا نے ہنسی کے مسئلے کا تجزیہ پیش کرتے ہوئے مزاح نگاری کے پس منظر کو بیان کیا ، اور ہنسی کا تاریخی و نفسیاتی مطالعہ پیش کیا ہے ، اس کتاب میں طنزو مزاح کے تمام مباحث کو پیش کیا گیا ہے ، طنزیہ و مزاحیہ شاعری کا تجزیہ پیش کرتے ہوئے اودھ پنچ کا زمانہ ،پھر عبوری دور اور جدید دور کی مزاحیہ شاعری اور ادوار سے بحث کی ہے ، اس کے بعد اردو نثر میں طنزو مزاح کو پیش کرتے ہوئے داستانوں اور اودھ پنچ کا تذکرہ بھی کیا ہے اور کتاب کے آخر میں اردو نثر کے جدید دور کا تفصیلی مطالعہ پیش کیا ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

وزیر آغا

نام وزیر آغا ،ڈاکٹر۔۱۸؍ مئی ۱۹۲۲ء کو وزیر کوٹ، ضلع سرگودھا میں پید اہوئے۔۱۹۴۳ء میں ایم اے (اقتصادیات) کا امتحان پاس کیا۔ ۱۹۵۶ء میں ’’اردو ادب میں طنزومزاح ‘‘ کے موضوع پر مقالہ لکھ کر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔۱۹۶۶ء میں اپنا ادبی مجلہ ’’اوراق‘‘ کے نام سے نکالا جو اب تک شائع ہورہا ہے۔ وزیر آغا نے شاعری، تنقید اور انشائیہ بہت کچھ لکھا ہے۔ نظم ونثر کی اب تک بیس سے زیادہ کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔ چند نام یہ ہیں: ’’مسرت کی تلاش‘‘، ’’نظم جدید کی کروٹیں‘‘، ’’شام اور سائے‘‘، ’’دن کا زرد پہاڑ‘‘، ’’اردو شاعری کا مزاج‘‘، ’’عبدالرحمن چغتائی کی شخصیت اور فن‘‘، ’’چمک اٹھی لفظوں کی چھاگل‘‘، ’’غزلیں‘(شعری مجموعہ)۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:134

.....مزید پڑھئے

مصنف کی مزید کتابیں

مزید

مقبول و معروف

مزید

کتابوں کی تلاش بہ اعتبار

کتابیں : بہ اعتبار موضوع

شاعری کی کتابیں

رسالے

کتاب فہرست

مصنفین کی فہرست

یونیورسٹی اردو نصاب