Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

by فصیح احمد صدیقی

اردو کا پہلا یک بابی ڈرامہ

تاریخی، تحقیقی اور تنقیدی جائزہ

by فصیح احمد صدیقی

مصنف : فصیح احمد صدیقی

ناشر : ادارہ ادب اردو، ممبئی

سن اشاعت : 1972

زبان : Urdu

موضوعات : ڈرامہ

ذیلی زمرہ جات : ڈرامہ کی تاریخ و تنقید

صفحات : 133

معاون : انجمن ترقی اردو (ہند)، دہلی

اردو کا پہلا یک بابی ڈرامہ
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

اردو ادب میں جس طرح دوسری اصناف کو اہمیت ملی تمثیل نگاری کو وہ مقام نہیں مل سکا، شاید اردو اپنے شاعرانہ مزاج سے الگ ہٹ کر اسٹیج کی طرف خاص متوجہ نہیں ہوسکا، اور پھر پردے نے تو پورے عالم میں ہی اسٹیج کو نقصان پہنچایا ہے۔ لیکن پھر بھی مغربی ڈرامے کے پیش نظر اردو میں بھی کچھ اچھے اور یادگار ڈرامے تخلیق کئے گئے۔ رہی بات اردو میں یک بابی ڈرامے کی، تو مغربی علوم و فنو ن کے زیر اثر ہی یک بابی ڈرامے کی ابتداء ہو تی ہے۔ اس فن کا فروغ بھی تراجم سے ہوا۔ اس میں امتیا ز علی تاج کے علاوہ ڈاکٹر اشتیا ق حسین کا ’’نقش آخر’’ شاہد دہلوی کا ’’کھڑکی‘‘ عابد علی عابد،اشفاق احمد، احمد ندیم قاسمی،کے نام قابل ذکر ہیں۔ مزرا ادیب بھی اس فن کے بے تاج بادشاہ ہیں ان کو اس فن کی باریک بینیو ں کا علم ہے۔ ان کے ڈرامو ں میں ’’آنسو اور ستارے، لہو اور قالین اور رشتے کی دیوار‘‘ اپنی مثال آپ ہیں۔ پروفیسر فصیح احمد صدیقی نے نہ صرف اچھے یک بابی ڈرامے لکھ کر اس روایت میں اضافہ کیا بلکہ یک بابی ڈرامہ کی تاریخ و تنقید بھی لکھی اور خوب تحقیق و جستجو سے لکھی۔ اس سے پہلے یک بابی ڈرامے پر یہ دقیق دیکھنے کو نہیں ملتی ہے۔ یہ ایک اردو یک بابی ڈرامہ سیریز ہے۔ جس میں یک بابی ڈرامے کے تمام پہلووں پر نہایت ذمہ دارانہ گفتگو کی گئی ہے۔ یہ سیریز چار حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلا حصہ اردو کا پہلا یک بابی ڈرامہ (تحقیق و تنقید) ہے۔ دوسرا حصہ جنگ آزادی ۱۸۵۷ سے لیکر حصول آزادی ۱۹۴۷ کی تاریخ و تنقید کا احاطہ کرتا ہے۔ تیسرا حصہ آزادی کے بعد سے دور حاضر تک کی تاریخ پر محیط ہے جبکہ آخری حصہ کا تعلق زیادہ تر فنی ہے جس میں تکنیک و تمثیل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے۔ زیر نظر حصہ اول ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے