Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : یوسف ناظم

V4EBook EditionNumber : 002

ناشر : انجمن ترقی اردو (ہند)، دہلی

مقام اشاعت : دلی, انڈیا

سن اشاعت : 2008

زبان : Urdu

موضوعات : خاکے/ قلمی چہرے

صفحات : 183

ISBN نمبر /ISSN نمبر : 81-7160-140-1

معاون : انجمن ترقی اردو (ہند)، دہلی

اردو کے منتخب خاکے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

اردو خاکہ نگاری کی عمر کچھ زیادہ تو نہیں لیکن بہت کم عرصے میں اس صنف نے ادب میں بحیثیت صنف اپنی اہم جگہ بنالی ہے۔مرزا فرحت اللہ بیگ کی "نذیر احمد کی کہانی کچھ ان کی کچھ میری زبانی"کو اردو کا اولین خاکہ قرار دیا گیا۔اس کے بعد اس صنف نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا۔اس کے بعد بہت سے خاکہ نگاروں کے نام سامنے آتے ہیں۔ان میں مولوی عبدالحق ،آغا حیدر حسن ،محمد شفیع دہلوی، خواجہ غلام السیدن عبدالمجاید دریاآبادی، رشید احمد صدیقی ،عصمت چغتائی،سعادت حسن منٹو ،اشرف صبوحی ،مالک رام ،محمد طفیل ،شاہد احمد دہلوی،جواد زیدی ،مجتبیٰ حسین اور یوسف ناظم کے نام خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔پیش نظر انتخاب میں مذکورہ خاکہ نگاروں کے ساتھ نئی نسل کے خاکہ نگاروں کے چنندہ خاکوں کو شامل کیا گیا ہے۔اس طرح خاکوں کا یہ انتخاب اگرچہ مختصر سہی لیکن جامع ہے۔اس اعتبار سے یہ کتاب اردو میں خاکہ نگاری کی تاریخ کا ایک دلچسپ اور قابل مطالعہ خاکہ ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

یوسف ناظم کا شمار اردو کے ممتاز ترین طنز ومزاح نگاروں میں ہوتا ہے ۔ ان کی پیدائش 18 نومبر 1918 کو مہاراشٹر کے ایک چھوٹے سے شہر جالنہ میں ہوئی ۔ جالنہ میں ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد مہاراشٹر کے عثمانیہ کالج سے انٹر کیا ۔  جامعہ عثمانیہ سے اردو ادبیات میں اعلی تعلیم حاصل کی پھر حیدر آباد میں ہی مترجم کی حثیت سے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز کیا ۔ اس کے بعد وہ حیدر آباد میں ہی لیبر آفیسر کے طور پر مقرر کئے گئے اور اسی شعبے میں الگ الگ عہدوں پر اپنی خدمات انجام دیتے رہے ۔

یوسف ناظم کی ادبی زندگی کا آغاز اسکول کے زمانے میں ہی ہوگیا تھا وہ نظمیں اور غزلیں کہتے تھے لیکن دھیرے دھیرے طنز ومزاح کی طرف آگئے ۔ ’میزان‘ ’پیام‘  اور’ شگوفہ‘ جیسے رسالوں میں ان کے طنزیہ اور مزاحیہ مضامین کی مسلسل اشاعت نے بہت جلد انہیں مشہور کر دیا اور بہت دلچسپی کے ساتھ ان کی تحریریں پڑھی جانے لگیں ۔ یوسف ناظم نے مضامین بھی لکھے اور خاکے بھی ، شاعری بھی کی اور بچوں کے لئے بھی لکھا ۔ ان کی تمام تحریرں ایک بہت پروقار مزاح سے متعارف کراتی ہیں ۔ 

۲۳ جولائی ۲۰۰۹ کو ممبئی میں یوسف ناظم کا انتقال ہوا ۔ 

مزاحیہ مضامین کے مجموعے : کیف وکم ، فٹ نوٹ ، دیواریے ، زیر غور ، فقط ، البتہ ، بالکلیات ، فی الحال ، فی الفور ، فی الحقیقت ، فی زمانہ ، فی البدیہ ، من جملہ ، ورنہ ، وغیرہ 

خاکے :
سائے ہمسائے ، ذکر خیر ، علیک سلیک 

ادب اطفال : پلک نہ مارو ، الف سے ی تک ، مرغی کی چار ٹانگیں ، گاندھی جی ساؤتھ افریقہ میں ، بکرے کی تعریف 

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے