aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پیش نظرڈاکٹر سید محی الدین قادری زور صاحب کی مرتب کردہ کتاب " اردو شہ پارے" ہے۔ جس میں اردو ادب کے آغاز سے ولی کے زمانہ تک کے شاعروں اور ادیبوں کے شہ پاروں کا انتخاب ہے۔یہ انتخاب اپنے دلچسپ موضوعات اور انداز بیان کی وجہ سے اہم اور معلوماتی ہے۔کتاب میں شامل مقدمہ نے اس کی وقعت اور اہمیت میں مزید اضافہ کیا ہے۔ کتاب چار ابواب پر مشتمل ہے۔ جس میں " باب اول اردو ادب کی ابتدائی کوششیں، باب دوم اردو ادب بیجاپور میں، باب سوم اردو ادب گولکنڈہ میں، باب چہارم اردو ادب مغلوں کی حکومت میں " ہے۔ ان ابواب کے تحت اردو کی ابتدائی کاوشوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔