yadon ki barat

जोश मलीहाबादी

शान-ए-हिन्द पब्लिकेशन, नई दिल्ली
1990 | अन्य

पुस्तक: परिचय

परिचय

"یادوں کی برات" جوش ملیح آبادی کی نثری کاوشوں کا ثمرہ ہے ۔ یہ ایک عظیم شاعر انقلاب و فطرت کی خودنوشت ہے ۔ یہ آپ بیتی ایک تاریخ ساز عہد کی تہذیبی و تمدنی زندگی کا دلکش مرقع ہے ۔ اس میں وادی گنگ و جمن کے اور سرزمین دکن کے قدیم معاشرے کی خوشنما جھلکیاں نظر آتی ہیں ۔ مصنف نے اپنے ایام بچگی و جوانی کے خوش حال طبقوں کی سماجی قدروں پر، ان کے سوچنے اور محسوس کرنے کے انداز پر ، ان کے عقیدے اور توہمات پر ، ان کے شوق و مشغلوں پر ، ان کے تہواروں اور تقریبوں پر، ان کے رہن سہن و رسومات پر بڑے دلچسپ تبصرے کئے ہیں۔ یادوں کی برات ، جوش ملیح آبادی کے ستر سالوں کے تجربے اور مشاہدے کی برات ہے۔ اس میں فکر و نشاط اور جنون و حکمت کے زمزمے گونجتے ہیں ۔پری پیکر اور لالہ رخوں کے لب و عارض کی دلنشین حکایتیں بیان ہوتی ہیں ۔الغرض یہ کتاب ہر طریقے سے اپنی تہذیبی و تمدنی ورایات کو برقرار رکھتے ہوئے قاری کے دل کو فرحت و مسرت بخشتی ہے اور قاری اس عہد کی سیر کرتا ہوا نظر آتا ہے جس میں یہ کتاب تحریر کی گئی۔ اسے جوش ملیح آبادی کی متنازعہ تخلیق بھی سمجھا جاتا ہے۔ اس کتاب میں جوش کے لاتعداد معاشقوں کی وجہ سے اسے تنقید کا سامنا رہا۔ زبان پر عبور کی وجہ سے مشہور جوش نے یقینی طور پر خوبصورت اور منفرد خود نوشت سوانح عمری لکھی کہ پڑھنے والا ان کی ابتدائی زندگی کے واقعات اور ماحول کی منظر کشی میں ڈوب جاتا ہے۔بلاشبہ، یادوں کی بارات اردو میں لکھی گئی خود نوشت سوانح عمریوں میں سب سے دلچسپ ہے۔

.....और पढ़िए

लेखक की अन्य पुस्तकें

पूरा देखिए

लोकप्रिय और ट्रेंडिंग

पूरा देखिए

पुस्तकों की तलाश निम्नलिखित के अनुसार

पुस्तकें विषयानुसार

शायरी की पुस्तकें

पत्रिकाएँ

पुस्तक सूची

लेखकों की सूची

विश्वविद्यालय उर्दू पाठ्यक्रम