اردو میں اصناف ِسخن اور شعری ہیئتوں کی رنگا رنگی اور زمانے کے ساتھ ان ہیئتوں اور اصناف میں جو تبدیلیاں رونما ہوئیں ان تما م ہیئتوں اور اصناف کا تعارف اس کتاب میں پیش کیا گیا ہے، فاضل مصنف نے اس کتاب میں اس بات کو نہایت عمدہ انداز میں بیان کیا ہے،کہ صنف سخن ہو یا شعری ہیئت اس کی منفرد شناخت کیا ہے؟ اس انفرادیت کا معیار اور اصول کیا ہیں؟ کتاب کے شروع کے سات ابواب میں اصناف اور ہیئتوں کے مباحث کو پیش کیا گیا ہے، اور آٹھویں باب میں چند ایسی چیزوں کو بیان کیا گیا ہے جو نہ تو صنف سخن ہیں اور نہ ہی شعری ہیئت، تاہم شعری مطالعے میں ان کی حیثت مسلم ہیں اس لئے آٹھویں باب میں "اصطلاحات اور متعلقات شعر" کےحوالے سے گفتگو کی گئی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 2-3-4 December 2022 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate, New Delhi
GET YOUR FREE PASS