aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rain"
وہ ترے نصیب کی بارشیں کسی اور چھت پہ برس گئیںدل بے خبر مری بات سن اسے بھول جا اسے بھول جا
اے مرے ابر کرم دیکھ یہ ویرانۂ جاںکیا کسی دشت پہ تو نے کبھی بارش نہیں کی
گھٹائیں اٹھتی ہیں برسات ہونے لگتی ہےجب آنکھ بھر کے فلک کو کسان دیکھتا ہے
چہرے پہ مرے زلف کو پھیلاؤ کسی دنکیا روز گرجتے ہو برس جاؤ کسی دن
غم کی بارش نے بھی تیرے نقش کو دھویا نہیںتو نے مجھ کو کھو دیا میں نے تجھے کھویا نہیں
برسات کا بادل تو دیوانہ ہے کیا جانےکس راہ سے بچنا ہے کس چھت کو بھگونا ہے
دھوپ ہی دھوپ ہوں میں ٹوٹ کے برسو مجھ پراس قدر برسو مری روح میں جل تھل کر دو
اندر کی فضاؤں کے کرشمے بھی عجب ہیںمینہ ٹوٹ کے برسے بھی تو بادل نہیں ہوتے
کس کو خبر تھی سانولے بادل بن برسے اڑ جاتے ہیںساون آیا لیکن اپنی قسمت میں برسات نہیں
بیتا دید امید کا موسم خاک اڑتی ہے آنکھوں میںکب بھیجو گے درد کا بادل کب برکھا برساؤ گے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books